جمعه 02/می/2025

گرفتاریاں

صیہونی فوج کے ہاتھوں پانچ فلسطینی گرفتار، ایک پر پابندی لگادی

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مسلمانوں کے تیسرے سب سے مقدس مقام مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولتے ہوئے پانچ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا اور ایک شخص کے مسجد میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے خاتون سمیت 8 فلسطینی گرفتار کرلیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج منگل کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید آٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار کیے گئے شہریوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

اخوان سے تعلق کے الزام میں یوسف القرضاوی کی بیٹی اور داماد گرفتار

مصر کےملٹری پراسیکیوٹرکے حکم پر ممتاز عالم دین الشیخ یوسف القرضاوی کی بیٹی علاء اور اس کے شوہر کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ دونوں پر مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون سے تعلق کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

پرس کی تلاشی کے دوران چاقو برآمد ہونے پر فلسطینی خاتون گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم سے ایک چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کی گئی خاتون کے پرس سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔

چاقو رکھنے کی آڑ میں اسرائیلی فوج نے 350 فلسطینی گرفتار کیے

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس سے 350 ایسے فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا جن کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ چاقوؤں اور دستی ہتھیاروں سے لیس تھے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، سابق فلسطینی وزیر سمیت متعدد گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں تلاشی کی ایک کارروائی کےدوران سابق فلسطینی وزیر برائے امور اسیران وصفی قبہا کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، حماس رہ نما سمیت پانچ فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے جمعہ کو علی الصباح غرب اردن کے شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سرکردہ رہ نما سمیت پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کے غرب اردن، القدس میں دھاوے، متعدد فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں آج منگل کو بھی فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے دھاووں میں کم سے کم سات فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکی زخمی وگرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر ایک فلسطینی لڑکی کو بغیر کسی وجہ کے گولیاں مار کر زخمی کیا جس کےبعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی طولکرم شہر کی تلاشی کی مہم، متعدد شہری گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں آج ہفتے کےروز اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا