شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاہو

بنجمن نیتن یاھو اسحاق رابین کے انجام سے دوچار ہوسکتے ہیں: سروے

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم اسحاق رابین کے قتل کے چوبیس سال بعد 40 فی صد سرائیلیوں کا خیال ہے کہ آنے والے برسوں میں ایک اور سیاسی قتل کا امکان موجود ہے۔ یہ سیاسی قتل موجودہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا ہوسکتا ہے۔

نیتن یاھو نے خود ایک اور وزارت سنبھال لی

اسرائیل کے عبرانی اخبار'ہارٹز' نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے سمندر پار شہریوں کی امور کی وزارت سنھبال ہے۔

نیتن یاھو حکومت میں شمولیت کی شرائط سے پیچھے ہٹیں: بینی گینٹز

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینلوں کی رپورٹ کے مطابق 'یلو وائٹ' اتحاد کے سربراہ بینی گینٹز نے لیکوڈ پارٹی کے صدر اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے کہا ہے کیہ وہ حکومت کی شمولیت کے لیے اپنی مقرر کردہ شرائط سے پیچھے ہٹیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھونے کابینہ کا غیرمعمولی اور ہنگامی اجلاس آج بدھ کی شام طلب کیا ہے۔

نیتن یاھو حکومت کی تشکیل میں ناکام

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو ایک مرتبہ پھر نئی مخلوط حکومت کی تشکیل میں ناکام رہے ہیں اور انھوں نے اب اس مقصد کے لیے کوششیں ترک کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی صدر نے نیتن یاھو کی حکومت سازی میں ناکامی کے بعد 'بلیو وائٹ' پارٹی کے سربراہ سابق آرمی چیف جنرل بینی گانٹز کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دی ہے۔

نیتن یاھو نئی حکومت کی تشکیل میں تذبذب کا شکار!

ایک اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوقومی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے خوف سے حکومت کےقیام کی کوششوں میں تذبذب کا شکار ہیں۔

نیتن یاھو کا ‘یائیرلبید’ پر حکومت کی تشکیل میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے 'بلیو وائیٹ' جماعت کے سینیر رہ نما اور وزارت عظمیٰ کے دوسرے امیدوار یائیرلبید پرحکومت کی تشکیل میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عاید کیا ہے۔

بینی گانٹز اور بنجمن نیتن یاھو کے درمیان ملاقات منسوخ

اسرائیل کی سیاسی جماعت وائٹ ۔ بلیو اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اس اتحاد کے رہنما، بینی گانٹز کے درمیان بدھ کو ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔

نیتن یاھو پرکرپشن کے فوج داری مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہوکے خلاف کرپشن کے تین فوج داری مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کل بدھ کو وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے ایک کیس کی سماعت ہوئی۔ نیتن یاھو پر بدعنوانی، بے ایمانی اور رشوت وصول کرنے کے الزامات کے تحت تین الگ الگ مقدمات چل رہے ہیں۔

نیتن یاھو کی لائبرمین کو باری باری وزارت عظمیٰ کی پیشکش

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکمران جماعت لیکوڈ کے سربراہ اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے' اسرائیل بیتونو' کے سربراہ آوی گیڈور لائبرمین کو پیش کش کی ہے کہ وہ باری باری وزارت عظمیٰ کے عہدے کی شرط پر حکومتی اتحاد میں شامل ہوں۔