اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکمران جماعت لیکوڈ کے سربراہ اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے’ اسرائیل بیتونو’ کے سربراہ آوی گیڈور لائبرمین کو پیش کش کی ہے کہ وہ باری باری وزارت عظمیٰ کے عہدے کی شرط پر حکومتی اتحاد میں شامل ہوں۔
اخبار’معاریو’ کے مطابق "لیکوڈ” کی اتحادی جماعتوں نے لایبرمین کے ساتھ بات چیت کرنے ، اور نیتن یاہو کی سربراہی میں حکومت میں شامل ہونے کے بدلے ان سے حکومتی اتحاد میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ اتحادی جماعتوں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لائبرمین کو پیشکش کی گئی ہے کہ اس شرط پر حکومت میں شامل ہوسکتے ہیں کہ اقتدار کے کچھ عرصے کے لیے انہیں وزارت عظمیٰ کا قلم دان سونپا جائے گا۔
لائبرمین کو نیتن یاہو کا مد مقابل اور حریف قرار دیا جاتا ہے۔ انھیں اپریل میں کنیسٹ کے انتخابات کے نتیجے میں حکومت بنانے میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی مگر وہ وزارت دفاع کا قلم دان اور کئی دوسرے اہم عہدے مانگ رہے تھے جس پر حکومت کی تشکیل نہیں کی جاسکی۔
لایبرمین نے "لیکوڈ” اور "بلیو وائٹ” پر مشتمل سمیت قومی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حریدی مذہبی ارکان کو حکومت میں شامل نہ کیا جائے۔
اسرائیل کے صدرروف ریفلین نے نیتن یاہو سے اتحاد کی حکومت بنانے کے بارے میں لیکوڈ اور وائٹ بلیو کے مابین ہونے والی بات چیت کے خاتمے کے بعد حکومت بنانے کا مطالبہ کیا۔