جمعه 02/می/2025

مزاحمتی کارروائیاں

القسام مجاہدین نے 48 گھنٹوں میں دشمن کے 20 ٹینک اور گاڑیاں تباہ کردیں

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کے مجاہدین نے 48 گھنٹوں کے اندر 20 اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا ہے۔

القسام بریگیڈز نے بیت لِید حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل شام غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے مشرق میں بیت لیِد نامی قصبے کے قریب 2 نومبر کو ہونے والے شوٹنگ آپریشن کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کے نتیجے میں دوصہیونی فوجی ہلاک ہوئے۔ القسام نے اس کارروائی کی ایک دستاویزی ویڈیو شائع کی، جو کہ قابض فوج کے اس اعلان کے برعکس ہے جس میں ایک فوجی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

غزہ میں اسرائیل کے مزید کئی ٹینک تباہ، اسرائیل پر راکٹ باری

فلسطینی مزاحمت کارں نے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں صیہونی قابض فوج کی دراندازی کا مقابلہ کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی فورسز نے مزید ٹینکوں کو پوائنٹ صفر سے حملہ کرکے تباہ کر دیا۔

طوفان الاقصیٰ میں 1200 صہیونی فوجی معذور ہو گئے۔

اسرائیلی چینل 12 نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے "طوفان الاقصیٰ" جنگ کے آغاز سے اب تک اپنے 1200 سے زائد فوجیوں کو معذور قرار دیا ہے۔

طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں 1500 صہیونی ہلاک، 4834 زخمی

صہیونی قابض افواج نے جمعہ کی صبح اعتراف کیا کہ طوفان الاقصیٰ معرکے کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد میں گذشتہ روز کے مقابلے میں 200 سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ قابض فوجیوں اور آباد کاروں کی مزید لاشیں ملی ہیں۔

طولکرم میں جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 10 زخمی

اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کےشمالی شہر طولکرم کے نور شمس کیمپ میں ہونے والے دھماکے میں 10 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینیوں کے قابض دشمن پرحملے جاری،900 صہیونی ہلاک،2500 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی قابض فوج نے ایک بار پھرآگ اور خون کا کھیل مسلط کیا ہے۔ تاہم اس بار قابل تحسین بات یہ ہے کہ فلسطینی مجاھدین نے دشمن پر کاری ضرب لگائی ہے۔ سامان حرب وضرب میں غیرمعمولی تفاوت کے علی الرغم فلسطینی مجاھدین نے راکٹ حملوں اور براہ راست جھڑپوں میں 900سے زاید قابض صہیونیوں کو جھنم رسید کرتے ہوئے 2500کو زخم چاٹنے پر مجبور کیا ہے۔

معرکہ ’طوفان اقصیٰ‘، دسیوں صہیونی ہلاک اور زخمی، کئی گرفتار

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں دسیوں افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی مجاھدین نے5 ہزار راکٹوں سےاسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں دسیوں افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

طولکرم میں دستی بم حملے میں پانچ اسرائیلی فوجی زخمی، ایک کی حالت نازک

کل جمعرات کی شام کو اسرائیلی قابض فوج نے طولکرم آپریشن کے بارے میں نئی تفصیلات شائع کیں جو کل فجر کے وقت طولکرم کیمپ کے داخلی دروازے پر کیا گیا جس کے دوران 5 فوجی زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت شدید خطرے میں ہے۔