دوشنبه 18/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

اسرائیلی فوج نے ایک ہفتے میں غزہ کی نو فیصد آبادی کوبےدخل کیا: یو این

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نےبتایا ہے کہ ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج کے جبری انخلاء کے احکامات کی وجہ سے صرف گذشتہ ہفتے غزہ کی پٹی کی 9 فیصد آبادی بے گھر ہونا پڑا۔

مشینری اوراسپیئر پارٹس کی کمی غزہ میں تباہی میں اضافے کا باعث ہے

غزہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ "مشینری اور اسپیئر پارٹس کی کمی کا مسلسل بحران غزہ کی تباہ کن صورتحال کو مزید ابتر کرنے کے ساتھ وہاں بیماریوں اور وبائی امراض کے پھیلاؤ میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے28 شہداء کی لاشیں بدستور قبضے میں لے رکھی ہیں

فلسطینی اسیران کے حقوق کے لیے سرگرم ادارے ’کلب برائے امور اسیران‘نے اسیران ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام نے 28 فلسطینی قیدیوں کے جسد خاکی برسوں سے قبضے میں لے رکھے ہیں۔

غزہ کے لوگ انسان ہیں شطرنج کے مہرے نہیں:انروا چیف

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ "غزہ کی پٹی کے صرف 14 فیصد علاقے ایسے ہیں جنہیں خالی کرنےکا اب تک اسرائیلی نوٹس نہیں ملا، باقی تمام علاقوں سے فلسطینیوں کو بار بارنکالا جاتا رہا ہے۔

غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی منظم نسل کشی جاری، مزید66 شہید، 241 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتل عام کیے جن کےنتیجے میں مزید 66 فلسطینی شہید اور 241 زخمی ہوگئے۔

حماس کو ختم کرنے کا نیتن یاھو کا خواب پورا نہیں ہوگا: روس

روس نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کو ختم کرنے کے اسرائیلی دعوے بے بنیاد ہیں۔

غزہ میں محکمہ صحت کو طبی عملے اور سامان کی شدید قلت کا سامنا

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البرش نےخبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں جہاں ایک طرف ہسپتال تباہ ہوچکے ہیں وہاں مسلسل بمباری کی وجہ سے ہسپتالوں میں آنے والے زخمیوں اور مریضوں کو سنھبالنا ہر گذرتے لمحے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

غزہ:ہسپتال میں معصوم فلسطینیوں پراسرائیلی بمباری میں 31 شہید، 100 زخمی

جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی کے وسطی شہر دیر البلح میں ایک اسکول ہاؤسنگ اور ایک فیلڈ ہسپتال سمیت بے گھر افراد کواسرائیلی فوج نے تازہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ جارحیت میں ہسپتال اور اسکول میں قیامت بر پا ہے اور اب تک درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی نسی کشی کی جنگ میں شہداء کی تعداد 39258 ہوگئی

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی ملکوں کی حمایت اور مدد سے اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی منظم نسل نسل کشی کے نتیجے میں 39258 شہید اور 90589 زخمی ہوچکے ہیں۔

75 امریکی تنظیموں کا اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ

امریکہ کی 75 تنظیموں نے صدر جو بائیڈن اور کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قابض حکام پر فوری طور پر اسلحے کی پابندی کا نفاذ کریں۔