پنج شنبه 12/دسامبر/2024

مشینری اوراسپیئر پارٹس کی کمی غزہ میں تباہی میں اضافے کا باعث ہے

پیر 29-جولائی-2024

غزہ میونسپلٹی نےکہا ہے کہ "مشینری اور اسپیئر پارٹسکی کمی کا مسلسل بحران غزہ کی تباہ کن صورتحال کو مزید ابتر کرنے کے ساتھ وہاں بیماریوںاور وبائی امراض کے پھیلاؤ میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

بلدیہ کی طرف سےجاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قابضفورسز نے تقریباً 126 گاڑیوں کو تباہ کیا، جو بلدیہ کی کل 80 فیصد گاڑیوں پر مشتملہیں۔ گاڑیوں اور مشینوں کی تباہی سے زندگی کے مختلف پہلو متاثر ہوئے اور اس کےصحت،ماحولیات، سڑکیں کھولنے اور پانی اور صفائی کی خدمات کے شعبوں پر منفی اثرات مرتبہوئے۔

انہوں نے وضاحت کیکہ "مشینری کی کمی اور ایندھن اور اسپیئر پارٹس کی ناکافی دستیابی سڑکوں میںفضلہ کے جمع ہونے میں اضافہ کرتی ہے، پانی کی شدید قلت کا سبب بنتی ہے اور گلیوں میںگندے پانی کا رساؤ شہر میں انسانی تباہی کو مزید بڑھا رہا ہے۔

میونسپلٹی نے بینالاقوامی ایجنسیوں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ "مشینری اور اسپیئر پارٹسفراہم کریں تاکہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی خدمات انجام دے سکے۔

مختصر لنک:

کاپی