یکشنبه 17/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

ہلاکت سے قبل اسرائیلی خاتون قیدی کا نیتن یاھو کے لیے نام پیغام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک مقتول اسرائیلی خاتون قیدی کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اس نے فاشسٹ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوکو ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت جاری، مزید 48 فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف 3 نئے قتل عام کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

حماس نیتن یاہو کی نئی شرائط پر بات چیت میں دلچسپی نہیں رکھتی: الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سینیر رُکن اور اس کے مذاکراتی ٹیم کے رکن خلیل الحیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کی جماعت فاشسٹ صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کی نئی شرائط پر بات چیت کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے بار ہا واضح کیا ہے کہ وہ دو جولائی کو طے پائے فارمولے پرعمل درآمد کے لیے تیار ہے اور اس سے دستبردار نہیں ہوگی۔

غزہ کے بچوں کے لیے بہترین ویکسین ’امن‘ کا قیام ہوگا: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے کہا ہے "غزہ کی پٹی میں بچوں کو دی جانے والی بہترین ویکسین خطے میں امن لانا ہے"۔

سدی تیمان حراستی کیمپ میں تشدد کے نتیجے میں خان یونس کا قیدی شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں پر تشدد اور انہیں اذیتیں دینے کے لیے قائم کردہ بدنام زمانہ حراستی کیمپ ’سدی تیمان‘ میں ایک فلسطینی قیدی کو تشدد کرکے شہید کردیا گیا ہے۔ شہید ہونےوالے فلسطینی کا تعلق غزہ کے جنوبی شہر خان یونس سے بتایا جاتا ہے۔

نیتن یاہو مذاکرات کی ناکامی اور قیدیوں کی اموات کا ذمہ دار ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مجرم دہشت گرد بنجمن نیتن یاہو اور امریکی انتظامیہ کو اس کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت جاری، مزید 47 فلسطینی شہید، 94 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے گئے ہیں جن میں 47 فلسطینی شہید اور 94 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں منظم نسل کشی کا 331واں روز، قتل عام کے تازہ واقعات

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج یکم ستمبر اتوارکے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 331 واں روز ہے۔

بدترین تشدد، بزرگ فلسطینی اسرائیلی عقوبت خانے میں شہید

فلسطینی اسیران کے امورنگران ادارے’کمیشن برائے امور اسیران ومحررین‘ اور فلسطینی کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے بدنام زمانہ رملہ عقوبت خانے میں قید غزہ کے ایک بزرگ فلسطینی 65 سالہ نصر سالم سعید زیارہ 16 اگست دوران حراست تشدد سے شہید ہوگئے تھے۔

غزہ کے المعمدانی ہسپتال میں تازہ قتل عام، کئی فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ شہر کے المعمدانی ہسپتال میں قابض فوج نے جنگی طیاروں سے لیبارٹری کے شعبہ پر بمباری کی جس کےنتیجے میں تین شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔