چهارشنبه 05/فوریه/2025

غزہ : خان یونس کے مشرق میں خزاعہ سے 9 شہداء کی لاشیں برآمد

جمعرات 23-جنوری-2025

خان یونس – مرکزاطلاعات فلسطین

آج جمعرات کو فلسطینی طبی عملے نے خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے خزاعہ سے نو شہداء کی لاشوں کو نکال کر انہیں شناخت کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ جب کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں سے شہداء کی لاشوں کو نکالنے کا عمل گزشتہ اتوار کو جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے جاری ہے۔

مقامی ذرائع نے خان یونس کے مشرق میں واقع قصبہ خزاعہ میں شہادت کے ایک سال سے زائد عرصے بعد النجر، قدیح اور ابو ردا خاندانوں کے گھروں سسے 9 شہداء کی لاشیں برآمد کیں۔

آج صبح سول ڈیفنس نے اعلان کیا کہ اس کے عملے نے کل بدھ کو 9 شہداء کی لاشیں برآمد کیں، جن میں غزہ اور شمالی گورنریوں میں 2 اور جنوبی گورنریوں میں 7 شامل ہیں۔ اس طرح جنگ بندی کے بعد سے بازیاب ہونے والے شہداء کی کل تعداد 162 ہو گئی ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے انخلاء کے بعد رفح اور شمالی غزہ میں شہداء کی اکثریت بازیاب کر لی گئی ہے جبکہ سول ڈیفنس کے عملے کو بڑے ملبے کو ہٹانے میں دشواری کے باعث ہزاروں ممکنہ شہداء کی بازیابی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سول ڈیفنس نے کہا کہ قابض اسرائیلی جارحیت سے تباہ ہونے والے گھروں اور عمارتوں کے ملبے تلے اب بھی ہزاروں شہداء کی لاشیں لاپتہ ہیں۔ ہمارا عملہ بھاری ساز و سامان اور مشینری کی کمی کی وجہ سے ان کے مقام تک پہنچنے اور انہیں نکالنے میں ناکام ہے۔

مختصر لنک:

کاپی