چهارشنبه 05/فوریه/2025

غزہ میں جنگ بندی کا جاری رہنا فلسطینیوں کے لیے ناگزیر ہے:ترکیہ

بدھ 22-جنوری-2025

انقرہ – مرکزاطلاعات فلسطین

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہےکہ 20 لاکھ فلسطینیوں کی زندگیوں کو بچانے اور علاقائی استحکام کے لیے جنگ بندی کا تسلسل ضروری ہے۔

فیدان نے سویڈن کی وزیر خارجہ ماریا مالمر سٹینرگارڈ ک اور سویڈش وزیر انصاف گونر سٹرومرکے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "غزہ میں جنگ بندی کا تسلسل وہاں یرغمال بنائے گئے 20 لاکھ افراد کو زندہ رکھنے اور علاقائی استحکام کی پائیداری کے لحاظ سے بھی اہم ہے”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ "اسرائیل” وقتاً فوقتاً معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے، کیونکہ اس نے ایسے حملے کیے جن سے جانی نقصان ہوا، خاص طور پر مغربی کنارے بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ "اسرائیل” لبنان میں بھی جنگ بندی کے معاہدے کی مکمل پاسداری نہیں کرتا۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ تمام اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے باوجود یہ معاہدہ جاری رہے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں 20 لاکھ افراد محصور ہیں اور بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ جنگ بندی کی تمام شقوں پر عمل درآمد اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے غزہ کے لیے انسانی امداد کے بہاؤ کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ترکیہ خاص طور پر صدر رجب طیب ایردوان نے غزہ میں جنگ بندی کے وقت ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔

انہوں نے غزہ اور شام دونوں میں جلد از جلد تعمیر نو شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے غزہ میں تعمیر نو کے عمل کی حمایت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے اس سلسلے میں تعاون کرنے کا مطالبہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی