شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

محمد ضیف بخیریت ہیں اور مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں: اسامہ حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینیر رہ نما اسامہ حمدان نے قابض صہیونی ریاست کی طرف سے جماعت کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈزکے سربراہ محمد ضیف کو شہید کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الضیف بہ خیریت ہیں اور وہ غزہ میں میدان جنگ میں مجاھدین کی قیادت کر رہے ہیں۔

فلسطینی صحافی محمود الہمص جنہوں نے باوقار ایوارڈ اپنے نام کرلیا

فلسطین کے سینیر فوٹو گرافرمحمود الہمص نے ایک باوقار ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

غزہ پر امریکی اور مغربی مدد سے جاری نسل کشی کا 338 واں روز

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج آٹھ ستمبر اتوار کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 338 واں روز ہے۔

تل ابیب میں چار لاکھ اسرائیلیوں کا احتجاج، حماس سے معاہدے کا مطالبہ

اسرائیلی ریاست میں عوامی سطح پرحکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہی۔ کل ہفتے کو دارالحکومت تل ابیب میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے میں چار لاکھ سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں قید اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ معاہدہ کرے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا اعلان کرے۔

ڈیل کے ذریعے رہائی یا بمباری سے ہلاکت،القسام کا اسرائیلیوں کو پیغام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جسے "ڈیل کے ذریعے رہائی یا بمباری سے ہلاک" کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس میں متعدد اسرائیلی قیدیوں کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جو غزہ کی پٹی پر جارحیت کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔

غزہ میں نسل کشی کے خلاف لندن میں دو لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ

فلسطین کے حامی دو لاکھ سے زائد افراد نے برطانوی دارالحکومت لندن میں گذشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے شروع کی گئی نسل کشی کی جنگ روکنے کے مطالبے کے ساتھ ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

غزہ میں بھوک سے متعلق ’یواین‘ رپورٹ فوری مداخلت کے متقاضی ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے خوراک مائیکل فخری کی طرف سے غزہ کی پٹی میں غذائی قلت پر جاری کردہ رپورٹ کے بعد ضروری ہوگیا ہے کہ فلسطینی عوام کو فوری اور مکمل ریلیف فراہم کیا جائے۔

دی گارڈین: بی بی سی نے غزہ کے لیےامداد کی اپیلیں روک دیں

برطانوی اخبار ’گارڈین‘ نے کہا ہے کہ برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے غزہ کے رہائشیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی اپیل کی اشاعت بند کر دی۔ بی بی سی کو خدشہ ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تباہی کی جنگ کے حامیوں کی طرف سے پرتشدد ردعمل سامنے آسکتا ہے کو قتل عام اور جنگ کو جاری رکھنے کے حامی ہیں۔

اسرائیل طویل جنگوں کا متحمل نہیں ہوسکتا:سابق شین بیت چیف

قابض اسرائیلی ریاست کی جنرل سکیورٹی سروس (شین بیت) کے سابق سربراہ نداو ارگمان نے غزہ کی پٹی میں لڑائی فوری ختم کرنے اور جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل طویل جنگوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

غزہ میں قحط نے جنگوں میں بھوک کے تمام ریکارڈ توڑ دیے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں پیش کردہ لرزہ خیز اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں قحط کے نتیجے میں سابقہ جنگوں میں بھوک کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔