پنج شنبه 20/مارس/2025

گذشتہ 48 گھنٹوں میں 48 شہداء کے جسد خاکی ملبے سے نکالے گئے

منگل 28-جنوری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 48 شہداء کے جسد خاکی لائےگئے۔ ان میں سے 37 کو تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے نکالا گیا۔ جبکہ 11 نئے فلسطینی اسرائیلی جارحیت میں شہید اور 80 زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے منگل کو ایک بیان میں تصدیق کی کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 47,354 ہوگئی ہے جب کہ 111,563 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ ابھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

مختصر لنک:

کاپی