جمعه 02/می/2025

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ جارحیت کے جواب میں القسام کے یہودی کالونیوں پر راکٹ حملے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے مسلط کردہ ہولو کاسٹ کے جواب میں القسام بریگیڈز کی طرف سے یہودی کالونیوں پر راکٹ حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں متعدد یہودی آباد کار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی قابض فوج کے غزہ کی پٹی میں کئی ہسپتالوں پر تباہ کن حملے

غزہ کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے جمعہ کے روز کم از کم تین ہسپتالوں پر یا اس کے قریب فضائی حملے کیے جس سے صحت کا نظام مزید خطرے سے دوچار ہو گیا جس کو ہزاروں ہلاکتوں اور فلسطینی علاقے میں حماس-اسرائیل جنگ سے بے گھر ہونے والے افراد کی بہت بڑی تعداد کا سامنا ہے۔

غزہ ہولوکاسٹ کا 35 واں دن، ہسپتالوں پر بمباری اور نسل کشی جاری

صیہونی قابض افواج نے غزہ کی پٹی میں قتل عام اور نسل کشی کی جنگ آج 35 ویں دن جاری ہے۔ دشمن فوج کے نے سینکڑوں مقامات پربمبار کی اور رہائشی مقامات پر شہریوں کے گھروں پر بم گرائے۔

غزہ میں اسرائیل کے مزید کئی ٹینک تباہ، اسرائیل پر راکٹ باری

فلسطینی مزاحمت کارں نے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں صیہونی قابض فوج کی دراندازی کا مقابلہ کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی فورسز نے مزید ٹینکوں کو پوائنٹ صفر سے حملہ کرکے تباہ کر دیا۔

اسماعیل ہنیہ کی قاہرہ میں مصری انٹیلی جنس چیف سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے کل جمعرات کو عرب جمہوریہ مصر کے انٹیلی جنس چیف سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ اور جماعت کے خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل بھی موجود تھے۔

اسرائیلی بمباری میں غزہ کی پٹی کے 25 فیصد زرعی اراضی تباہ

غزہ کی پٹی میں فلسطینی سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی پٹی کے 25 فیصد زرعی علاقوں میں 45 ہزار دونم تباہی اور بلڈوزنگ ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا غزہ میں وبائیں پھیلنے کا انتباہ

عالمی ادارۂ صحت نے بدھ کے روز خبردار کیا کہ اسرائیلی فضائی بمباری کی وجہ سے غزہ کی پٹی کو بیماریاں پھیلنے کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہے جس سے صحت کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے، صاف پانی تک رسائی متأثر ہوئی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں پناہ گاہوں میں جمع ہیں۔

غزہ اسرائیلی ٹینکوں کا قبرستان بن گیا، مزید 16 ٹینک تباہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بدھ کی صبح سے الیاسین گرنیڈوں سے صیہونی قابض فوج کے 16 ٹینکوں اور جدید ترین جنگی گاڑیوں کو بتاہ کردیا۔

غزہ جنگ بندی کا مطالبہ نہ ماننے پربرطانوی وزیر احتجاجا مستعفی

برطانوی حزب اختلاف کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانوی ہاؤس آف کامنز کے رکن عمران حسین نے غزہ پر اسرائیلی جنگ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے پارٹی رہ نما کے انکار کے خلاف احتجاجاً شیڈو حکومت میں وزیر محنت اور بے روزگاری کے امور کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

امریکا غزہ پر حکومت کی منصوبہ بندی کے ڈھونگ سے باز رہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما باسم نعیم نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہونے والی فوجی جارحیت حماس اور اسرائیل کے درمیان نہیں بلکہ اسرائیل اور فلسطینی عوام کے درمیان دہائیوں سے جاری جنگ کا حصہ ہے۔