چهارشنبه 15/ژانویه/2025

اسرائیلی بمباری میں غزہ کی پٹی کے 25 فیصد زرعی اراضی تباہ

جمعہ 10-نومبر-2023

 

غزہ کی پٹی میںفلسطینی سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سےغزہ کی پٹی کے 25 فیصد زرعی علاقوں میں 45 ہزار دونم تباہی اور بلڈوزنگ ہوئی ہے۔

 

سلامہ معروف نےجمعرات کی شام ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ غزہ پر جارحیت کے نتیجے میں زرعیشعبے کا براہ راست نقصان 170 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں 25 فیصدزرعی علاقوں کی تباہی اور بلڈوزنگ ہوئی ہے۔ 45 ہزار دونم، نیز لائیو اسٹاک، پولٹریفارموں کی تباہی کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں غیرمعمولی نقصان ہوا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہقابض فوج کی طرف سے کئے جانے والے جرائم اور قتل عام کا سلسلہ جاری ہے ہسپتالوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان میں سے اکثر خدمات سے محروم ہیں۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ نفسیاتی ہسپتال، الناصرچلڈرن ہسپتال، الرنتیسی سپیشلائزڈ ہسپتال برائےاطفالبند ہوگئے ہیں جس سے لاکھوں بچوں سمیت لاکھوں شہریوں کو براہ راست نقصان پہنچا۔

 

انہوں نے تصدیق کیکہ 18 ہسپتال اور 46 صحت مراکز سروس سے باہر ہیں۔ 3000 سے زائد بچے صرف آنکولوجیاور ڈائیلاسز کی خدمات سے محروم رہیں گے۔ اس کے علاوہ قابض حکام اس وقت انڈونیشیا ہسپتالکے آس پاس کے علاقوں کو انتہائی پرتشدد بمباری جاری ہے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ غزہ کی پٹی پر جاری "اسرائیلی” جارحیت نے 50000 حاملہ خواتین کوخطرے سےدوچار کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی