
اسرائیلی فوج غزہ کےالشفا ہسپتال میں داخل، مزید قتل عام، گرفتاریاں
بدھ-15-نومبر-2023
بدھ کی صبح سویرے اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشفاء میڈیکل کمپلیکس کا محاصرہ کرنے اور گذشتہ چھ دنوں کے دوران بار بار بمباری کرنے کے بعد اس پر دھاوا بول دیا۔ قابض فوج کی بھاری نفری ہسپتال کے اندر داخل ہوگئی ہے جہاں مزید قتل عام کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔