جمعه 02/می/2025

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

اسرائیلی فوج کی وارننگ کے بعد الشفاء ہسپتال خالی کردیا گیا

ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے جنگ جاری رہی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اپنی فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئی ہیں اور وہ روزانہ حماس تحریک سے تعلق رکھنے والے مزید انفراسٹرکچر کو ختم کرنے کا اعلان کرتی ہے۔ جب کہ اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان فلسطینی عوام کو ہوا ہے، جن کے پاس زندگی کی بنیادی ضروریات تک نہیں ہیں، جب کہ جنگ بندی کے لیے کوئی امید کی کوئی علامت دکھائی نہیں دیتی۔

غزہ: اسرائیلی بمباری میں فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکراحمد بحر شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں فلسطینی قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔

حماس کی فلسطین کے قومی رہ نما خالد ابو ہلال کی شہادت پر تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت نےفلسطینی عوام کو بالعموم اور غزہ کی پٹی کے عوام کو بالخصوص فلسطینی تحریک احرار کے سیکرٹری جنرل، عظیم قومی رہ نما خالد ابو ہلال کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ ،تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بائیڈن غزہ میں نسل کشی میں مکمل حصہ دار ہے: برطانوی صحافی

برطانوی صحافی جوناتھن کک کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کو ایک مخمصے کا سامنا ہے اور اسرائیل جب چاہے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکا نے کچھ نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

یرغمالیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے نیتن یاھو کےدعوے مسترد

اسلامی تاھریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ یرغمالیوں کو ہسپتالوں میں نہیں رکھا جا رہا ہے بلکہ ان میں سے کچھ کو ان کی حالت کی سنگینی کے پیش نظر علاج کے لیے نگہداشت کے مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

4 دن میں اسرائیلی فوج کی 62 گاڑیاں اور ٹینک تباہ کیے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا ہے کہ بریگیڈ کے مجاہدین نے 4 دن کے اندر اسرائیلی قابض فوج کی 62 فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے 3 دن پہلے دو الگ الگ آپریشنز کے دوران کم از کم 9 فوجی ہلاک ہوئے۔

القسام نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے مزید 21 ٹینک اور گاڑیاں تباہ کردیں

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جمعرات کی شام اعلان کیا ہے کہ اس نے کل جمعرات کو صیہونی فوج کی مزید 21 فوجی گاڑیاں، کییرئر اور ٹینک تباہ کردیے

اسرائیل اور امریکا جان لیں حماس طویل جنگ کے لیے تیار ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ اسرائیل حماس کی طرف سے مقرر کردہ قیمت ادا کرنے کے علاوہ اپنے قیدیوں کو واپس نہیں لے گا۔ انہوں نے کہا کہ حماس "طویل جنگ" لڑنے کے لیے تیار ہے۔

جنوبی افریقا کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانے کا اعلان

جنوبی افریقا کے صدر متامیلا رامافوسا نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی غاصب ریاست کی طرف سے کیے گئے "جنگی جرائم" کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت درج کرائی ہے۔

ترکیہ میں ستاون اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف مقدمات

ترکیہ کے شہر استنبول میں اسرائیلی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 57 ملزمان کے مقدمے کی سماعت جاری رہی۔ اس مقدمے کی سماعت گذشتہ منگل کو شروع ہوئی تھی۔