شنبه 18/ژانویه/2025

اسرائیل اور امریکا جان لیں حماس طویل جنگ کے لیے تیار ہے:ھنیہ

جمعہ 17-نومبر-2023

 

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس ‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ اسرائیل حماسکی طرف سے مقرر کردہ قیمت ادا کرنے کے علاوہ اپنے قیدیوں کو واپس نہیں لے گا۔انہوں نے کہا کہ حماس "طویل جنگ” لڑنے کے لیے تیار ہے۔

 

حماس کے سیاسی بیوروکے سربراہ نے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں کہا کہ صرف فلسطینی عوام کو غزہ کی پٹی اورپورے فلسطین کے مستقبل کا تعین کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

 

ہنیہ نے اسرائیلاور اس کی حمایت کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حماس ایک تحریک ہے جس کی جڑیںاس کی سرزمین پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی غزہ کی پٹی میں حقیقتکو تبدیل نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہمزاحمت کے ہاتھ بہت لمبے ہیں اور ہم دشمن کے خلاف طویل جنگ کے لیے تیار ہیں۔

 

حماس اسرائیل کےساتھ "اسٹریٹجک جنگ ” چھیڑ رہی ہے کہا کہ اگر دشمن چاہتا ہے کہ یہ ایکطویل جنگ ہو تو ہم اپنے دشمن سے زیادہ طویل جنگ کے لیے تیار ہیں۔

 

ہنیہ نے اس ہفتے کے آغاز میں ریاض میں منعقدہعرب اسلامی سربراہی اجلاس کے جاری کردہ فیصلوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔

 

ان کا کہنا تھاکہ عرب اور مسلمان ممالک اسرائیلی جارحیت کو روکنے، غزہ کی پٹی کا محاصرہ فوری طورپر توڑنے، اور مقدس مقامات کی حفاظت سے متعلق اقدامات پرعمل درآمد کرائیں "۔

 

گذشتہ ہفتے کےروز منعقد ہونے والی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں غزہ کا محاصرہ توڑنے اور ایندھنسمیت انسانی امداد کی فوری طور پر پٹی میں داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیاتھا۔

 

 

مختصر لنک:

کاپی