دوشنبه 12/می/2025

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ اسرائیلی ٹینکوں کا قبرستان بن گیا، مزید 28 ٹینک اور گاڑیاں تباہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے سوموار کی شام ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی قابض فوج کی 28 گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں بچوں کی اموات میں غیرمعمولی اضافہ: یونیسیف

اقوام متحدہ کےادارہ برائے اطفال ’یونیسیف‘ کے ترجمان جیمز ایلڈر نے نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کی اسرائیلی بدترین بمباری اس وقت جنوبی غزہ کی پٹی میں ہو رہی ہے جس سے بچوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

القسام بریگیڈزنے 10 ٹینک،گاڑیاں تباہ کردیں، زیرو ینج سے دشمن پرحملہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے صیہونی قابض فوج کی غزہ کی پٹی میں گھسنے والی کی 10 گاڑیوں اورٹینکوں کو تباہ کر دیا اور صفر رینج سے متعدد فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

اسرائیلی دشمن طویل جنگ کے باوجود شکست فاش اٹھائے گا: حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اپنے اس دعوے کا اعادہ کیا کہ فلسطینیوں کو "وحشیانہ جارحیت اور نسل کشی کی جنگ کا سامنا ہے جس کی جدید تاریخ نے کبھی مشاہدہ نہیں کیا ہے"۔

ٹینکوں پر گھات لگا کرحملے، دشمن فوج پر بھرپور مزاحمتی وار

مزاحمتی فورسز نے غزہ کی پٹی میں مختلف دراندازیوں میں زیرو رینج کی جھڑپوں کا سامنا کرتے ہوئے اور ٹینکوں کو اڑانے کے علاوہ، میزائل بیراجوں کو قابض فوج کے ٹھکانوں اور یہودی بستیوں پر داغا جا رہا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہداء کی تعداد 15523 ہوگئی:وزارت صحت

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی بمباری سے 152523 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔ وزارت صحت کے اس اعلان کے مطابق غزہ کے ان شہداء میں 70 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

فلسطینی تنظیموں کا انٹرنیشنل کریمنل پراسیکیوٹر کا بائیکاٹ

فلسطینی انسانی حقوق کے گروپوں نے ہفتے کے روز بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ فلسطینی اداروں نے ان پر فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باہمی الزامات کے ساتھ غیر مساوی سلوک کرنے کا الزام لگایا ہے۔

غزہ میں فلسطینی مجاھدین کا قابض فوج پر گھات لگا کر خوفناک حملہ

اسلامی تحریک تحریک [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 60 صیہونی فوجیوں کی ایک فورس پر ایک گھات لگا کر حملہ کیا جس میں ان میں سے ایک بڑی تعداد ہلاک ہو گئی۔

جارحیت کا 58واں دن، غزہ میں مزید اجتماعی قتل عام کے گھناؤنے جرائم جاری

غزہ کی پٹی پراسرائیلی جارحیت آج اتوار کو اپنے مسلسل 58 ویں دن میں داخل ہوگئی، نئے چھاپوں، فائر بیلٹ، توپ خانے کی گولہ باری، مزید قتل عام اور نسل کشی کے جرائم کے ساتھ دراندازی جاری ہے جب کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز قابض فوج کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر لڑی رہی ہے۔

’اسرائیلی جارحیت کے خاتمےتک قیدیوں کے تبادلے پربات نہیں ہو سکتی‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نےزور دے کر کہا ہے کہ اب کوئی مذاکرات نہیں ہیں اور حماس اور مزاحمت کا باضابطہ اور حتمی مؤقف یہ ہے کہ جب تک صیہونی دہشت گردانہ جارحیت مکمل طور پر ختم نہیں ہوجاتی اس وقت تک قیدیوں کا کوئی تبادلہ نہیں ہوگا۔