شنبه 18/ژانویه/2025

جارحیت کا 58واں دن، غزہ میں مزید اجتماعی قتل عام کے گھناؤنے جرائم جاری

اتوار 3-دسمبر-2023

 

غزہ کی پٹی پراسرائیلیجارحیت آج اتوار کو اپنے مسلسل 58 ویں دنمیں داخل ہوگئی، نئے چھاپوں، فائر بیلٹ، توپ خانے کی گولہ باری، مزید قتل عام اورنسل کشی کے جرائم کے ساتھ دراندازی جاری ہے جب کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز قابض فوجکے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر لڑی رہی ہے۔

 

ہمارے نامہ نگار نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں، توپ خانے اور کشتیوں نے غزہ کی پٹی میں درجنوںمقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ قابض افواج نے کل سے اپنی پرتشدد بمباری خان یونس کو نشانہ بنانے پر مرکوزرکھی، جسے انہوں نے اسے ایک جنگی علاقہ قرار دیا۔ جہاں جبری نقل مکانی کے حصے کے طور پر اس کے بہت سےمحلوں کو انخلاء کے احکامات جاری کیے۔

 

قابض طیاروں نےغزہ کے مشرق میں الزیتون محلے میں اسکولا میں الدحشان اور العکاہ خاندانوں سے تعلقرکھنے والے 6 گھروں پر بمباری کی۔

 

قابض طیاروں نےغزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے مشرق اور شمال میں القارا قصبے میں کئیگھروں پر بمباری کی۔

 

غزہ شہر کے مشرقمیں التفاح محلے میں ایک اسرائیلی حملے نے ایک مسجد کو شہید کر دیا۔

 

خان یونس کے مغربمیں الغندور خاندان کے گھر پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک شہید اور 10زخمی ہو گئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

 

قابض فوج نے غزہکی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرقی علاقوں پر شدید بمباری کی، اس کے علاوہ غزہکے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ پر فاسفورس اور اسموک بموں سے فضائی حملے اور گولہباری کی۔

 

غزہ کے علاقےدراج میں بے گھر ہونے والے ایک مکان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی بمباری میںدرجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

 

بریج کیمپ میں ایکگھر کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری میں 13 شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

 

قابض فوج کے جنگیطیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مغرب میں واقع حمد شہر پر بھی بمباریکی اور وسطی غزہ کی پٹی میں الزوائدہ اور المغراقہ علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔

 

خان یونس شہر پرآدھی رات کے بعد مسلسل پرتشدد بمباری کانشانہ بنایا گیا، جب کہ غزہ شہر کے شمال میں واقع الصفاوی کے علاقے میں قابض فوج کیجانب سے ایک مکان کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں عام شہری شہید اور درجنوں زخمیہوئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی