جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

اقوام متحدہ قابض اسرائیل کو فلسطینیوں پرمظالم سے روکے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، مسٹر انتونیو گوتریس کو ایک فوری پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے ان سے کہا کہ وہ قابض دشمن کی فلسطینیوں کے خلاف جاری خونی اور وحشیانہ فوجی کارروائی روکے۔

غزہ میں نقل مکانی کرنے والے قافلے پر اسرئیلی بربریت70 شہید،200 زخمی

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دشمن نے نقل مکانی کر نےوالوں کو دھوکہ دے کران پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 70 شہری شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ شہداء میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ قابض فوج نے ان لوگوں کے خلاف جو گھناؤنا قتل عام کیا۔ پہلے انہیں وہاں سے جانے کو کہا اس کے بعد ان کے قافلے کو بمباری سے نشاہ بنا کر نہتے لوگوں کا قتل عام کیا۔

اسرائیل کے ہاتھوں بدترین نسل کشی، 614،بچوں،370 خواتین سمیت 1900 شہید

گذشتہ ہفتے سے غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1900 تک پہنچ گئی ہے جن میں 614 بچے اور 370 خواتین شامل ہیں۔

غزہ کے باشندوں کی اجتماعی نسل کشی کی جا رہی ہے: یو این عہدیدار

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانسسکا البانیس نے کہا ہے کہ محصور غزہ کی پٹی کی آبادی کا ایک بڑا حصہ تباہی کا شکار ہے اور انہیں اسرائیل کی طرف سے اجتماعی نسل کشی کا سامنا ہے۔

طوفان الاقصیٰ کا 7واں دن، 1300 صہیونی جھنم واصل،1537 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 1537فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہداء میں500 بچے اور 260 خواتین شامل ہیں۔ دوسری طرف طوفان الاقصیٰ آپریشن میں فلسطینیوں کی کاررروائیوں میں 1300 صہیونی ہلاک اور 3 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے چار نہتے فلسطینیوں کو بے دردی سے قتل کردیا

ایک ویڈیو کلپ میں صیہونی قابض افواج کے اس جھوٹے دعوے کی ویڈیو بنا کر اپنے جرم پر یہ کہہ کر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش کی ہے کہ مرنے والے مسلح فلسطینی تھے جب کہ مارے جانے والے چاروں فلسطینی نہتے اور بے گناہ کسان تھے جنہیں قابض فوج نے گولیوں سے بھون ڈالا تھا۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن، فلسطینی شہداء کی تعداد 1100 سے تجاوز کرگئی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 1100 فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہداء میں326 بچے اور 171خواتین شامل ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری سےشہید ہونے والے 60 فیصد خواتین اور بچے ہیں

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے کل بدھ کو اعلان کیا ہے کہ پٹی پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تقریباً 60 فیصد زخمی خواتین اور بچوں میں شہید ہوئے۔

غزہ پر صہیونی بمباری میں طبی عملے کے 4 کارکن شہید

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں چار پیرامیڈیکس شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں ایک ایمبولینس گاڑی کو نشانہ بنایا۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن،900 فلسطینی شہید،1200 صہیونی جھم رسید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 900 فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہداء میں260 بچے اور 230خواتین شامل ہیں۔