جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

اسرائیل دہشت گرد ریاست، اس کا ہرسطح پر بائیکاٹ کیا جائے:جنوبی افریقا

جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیدی پانڈور نے ٹریڈ یونین تحریکوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو طبی سامان کی ضرورت ہے، جبکہ لاکھوں لوگوں پر زور دیا کہ وہ امدادی عطیات دے کر اپنا حصہ ڈالیں اور اسے مصری سرحد تک پہنچا دیں۔

غزہ: اسرائیلی بربریت کےخلاف پورا کراچی امڈ آیا،لاکھوں افراد کا احتجاج

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ میں سکریٹری جنرل اور یو این او کو جگانے کے لیے ایک کروڑ پٹیشن پاکستان کی عوام کی طرف بھیجیں گے اور مطالبہ کریں کہ اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام ڈالی جائے اور اگر اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام نہیں ڈالی گئی تو دنیا میں تیسری جنگ عظیم ہوگی۔

چین کا اسرائیل سےفلسطینی عوام کے خلاف جرائم روکنے کا مطالبہ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اسرائیل جو کچھ غزہ میں کر رہا ہے وہ "اپنے دفاع کی حدود سے تجاوز اور اسرائیلی حکومت کو اپٹی کے رہائشیوں کو "اجتماعی سزا" روکنی چاہیے۔

حماس کی مذمت کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی ظلم پرخاموش کیوں؟

یوروپی یونین مغربی دنیا کے ان نام نہاد لیڈروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے جو فلسطینی تنظیم حماس کی مزاحمتی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت مگر صہیونی فوج کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری وحشیانہ جنگی جرائم پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔

مزاحمت برحق اور اس کا ہدف جنگی مجرم قابض اسرائیل ہے: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے فلسطینی مزاحمت ایک حق ہے اور اس کا وجود قابض ریاست کے ناپاک وجود سے جڑا ہوا ہے۔

موجودہ جنگ کی شدت عالمی معیشت کو درہم برہم کر دے گی: بلومبرگ

بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ (طوفان الاقصیٰ ) عالمی معیشت کو درہم برہم کرنے اور اسے کساد بازاری کی طرف دھکیلنے کا باعث بن سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت: اسرائیل غزہ میں پورے خاندانوں کو مکمل ختم کررہا ہے

عالمی ادارہ صحت نے غزہ کی پٹی پر قابض صہیونی فوج کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پورے پورے خاندانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے اور بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا ہے۔

اسرائیل نے غزہ پر ایک چوتھائی ایٹم بم کے برابر بمباری کی ہے

یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فوج کے خونریز فضائی اور توپ خانے کے حملوں نے اسے جہنم کے گڑھے میں تبدیل کر دیا جہاں انتہائی پیچیدہ انسانی حالات میں موت اور تباہی کے سوا کچھ نہیں اور زندگی کی بنیادی ضرورت پانی تک بند کردیا گیا ہے۔

ڈگمگاتی صہیونی ریاست امریکی بیساکھیوں پر کھڑی ہے:ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست اپنی بدترین دور سے گذر رہی ہے۔ آپریشن طوفان الاقصیٰ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ صہیونی ریاست صرف امریکی سہارے پر کھڑی ہے۔

سفاک اسرائیلی فوج نے غزہ میں قیامت ڈھا دی۔ چند گھنٹوں میں 324 شہید

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ علاقے میں صیہونی فوج کی ننگی جارحیت کے نتیجے میں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 126 بچوں اور 88 خواتین سمیت 324 شہری شہید کیے گئے ہیں جب کہ اس دوران 1788 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔