جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

چین کا غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت فوری بند کرانے کا مطالبہ

چین کے سرکاری میڈیا نے جمعرات کو صدر شی جن پنگ کے حوالے سے کہا کہ بیجنگ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو جلد از جلد روکنا چاہتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک تنازع کے دیرپا حل تک پہنچنے کے لیے عرب حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

جنگ پھیلنے کے نتائج خطرناک ہوں گے، غزہ کے لیے امداد بھیجی ہے:روس

روس نے غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے علاقائی تنازع میں تبدیل ہونے سے خبردار کیا ہے۔

غزہ ہولوکاسٹ جاری، مزید درجنوں شہید، شہداءکی تعداد 3500 ہوگئی

غزہ کی پٹی میں صیہونی قابض فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کا ہولوکاسٹ تیرھویں دن میں جاری ہے۔

اسرائیل فلسطینی نسل کشی عقیدے پر عمل پیرا ہے،نیتن یاہو کا اعتراف!

قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ’ایکس’ پلیٹ فارم سے فلسطین کے معصوم بچوں کے خلاف ایک مجرمانہ پوسٹ کو شیئر کرنے کے بعد اسے حذف کر دیا۔ یہ پوسٹ منگل کو غزہ کی پٹی کے المعمدانی ہسپتال میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے اور نہتے بچوں کے قتل عام کے قتل عام کے بعد سامنے آئی تھی۔

عالم اسلام اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے عملی اقدامات کرے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے جاری اعلامیے کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کے وزراء خارجہ اجلاس میں قابل تحسین باتیں کی گئیں مگر اسرائیلی جارحیت رکوانےکے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

’ثبوت ملے ہیں کہ اسرائیل نے غزہ میں ہسپتال پر MK-84 بم گرایا تھا‘

ترکی کی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی ٹرائے نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں منگل کے روز المعمدانی ہسپتال پر کی گئی بمباری میں یہ ثابت ہوا ہے کہ اسرائیل نے ایک خطرناک بم گرایا تھا۔

جامعہ الازھر کا مظلوم فلسطینیوں کی اسلحہ اور پیسے سے مدد کا مطالبہ

مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازہر نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں پوری مسلم امہ سے مطالبہ کیا ہے کہ "اسرائیل کے ساتھ جاری تنازعہ میں فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے اپنے پاس موجود جنگی سازو سامان سے ان کی مدد کریں۔ جامعہ کا کہنا تھا کہ عالم اسلام مغرب کے تکبر اور غرور پر بھروسہ نہ کرے۔

غزہ میں فلسطینیوں کا ہولو کاسٹ جاری، شہداء کی تعداد 3473ہوگئی

غزہ کی پٹی میں صیہونی قابض فوج کا نہتے فلسطینیوں کے خلاف ہولوکاسٹ اپنے بارہویں دن میں جاری ہے۔ نسل کشی کی جنگ کے دوران ان کے مکینوں کے سروں پر گھروں پر مسلسل بمباری جاری ہے۔ گذشتہ روز ہسپتال میں خونی قتل عام میں سیکڑوں فلسطینیوں کی شہادتوں کے بعد اب تک اسرائیلی فوجی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3473 ہوگئی ہے۔

غزہ کراسنگ اینڈ بارڈرز اتھارٹی کے سربراہ اسرائیلی بمباری میں شہید

غزہ کی پٹی میں حکومت کے سینیر عہدیدار اور غزہ کراسنگ اینڈ بارڈرز اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل فواد علی ابو بطیحان اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے۔ ان کی شہادت اس وقت ہوئی جب قابض فوج نے ان کے گھر پر شدید بمباری کی۔

غزہ کراسنگ اینڈ بارڈرز اتھارٹی کے سربراہ اسرائیلی بمباری میں شہید

غزہ کی پٹی میں حکومت کے سینیر عہدیدار اور غزہ کراسنگ اینڈ بارڈرز اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل فواد علی ابو بطیحان اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے۔ ان کی شہادت اس وقت ہوئی جب قابض فوج نے ان کے گھر پر شدید بمباری کی۔