یکشنبه 12/ژانویه/2025

’ثبوت ملے ہیں کہ اسرائیل نے غزہ میں ہسپتال پر MK-84 بم گرایا تھا‘

جمعرات 19-اکتوبر-2023

 

ترکی کی دفاعی ٹیکنالوجیکمپنی ٹرائے نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں منگل کے روز المعمدانی ہسپتال پر کی گئیبمباری میں یہ ثابت ہوا ہے کہ اسرائیل نے ایک خطرناک بم گرایا تھا۔

 

کمپنی کا کہنا ہےکہ غزہ کے عرب اہلی ہسپتال تک پہنچنے والے گولہ بارود کے نشانات کے ساتھ ساتھدھماکے کی آواز اور طاقت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ MK-84 بم سے کیا گیا تھا۔

 

ٹرائے وار ہیڈ ٹیکنالوجیز،چھوٹے میزائلوں اور ملٹری گریڈ کے اعلیٰ دھماکہ خیز کیمیکلز کے شعبے میں کام کرتیہے۔

 

کل بدھ کو اناطولیہ نیوز ایجنسی نے کمپنی کے ڈائریکٹرسعید ایرسوئے بارکتلی اوگلو کے ساتھ ایک میٹنگ کی تاکہ ان تصاویر اور مناظر پرتبصرہ کیا جا سکے جو منگل کے روز غزہ میں ہسپتال پر بمباری کے حوالے سے رائے عامہکی عکاسی کرتے ہیں جس کے نتیجے میں 478 شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

 

انہوں نے وضاحت کیکہ ہسپتال میں گولہ بارود پہنچنے کے آثار اور دھماکے کی آواز اور طاقت سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ یہ دو ہزار پاؤنڈ (910 کلوگرام) وزنی "MK-84” بم کی وجہ سے ہوا ہے جو "مشترکہ براہ راست حملہ کرنےوالے ہتھیاروں سے لیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سازوسامان کی مدد سے بم ایک گائیڈڈ میزائل میں تبدیل ہو گیا تھا۔

 

اس بات کی نشاندہیکرتے ہوئے کہ بم میں تقریباً 430 کلو گرام دھماکہ خیز مواد موجود ہے ترک کمپنی کےعہدیدار نے کہا کہ اگر گولہ بارود مناسب زاویے پر اپنے ہدف تک پہنچ جائے تو بہتتباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ اس گولہ بارود کو مختلف قسم کے دھماکا خیز مواد سے بھرا جا سکتا ہے تاکہ اسکی افادیت میں اضافہ ہو سکے، اور یہ کہ MK-84 بمHMX پر مشتمل ہے اور اس میں گھسنے والا اثر ہے جو کسی عمارت کو آسانیسے تباہ کر سکتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہایک اور امکان یہ ہے کہ یہ BLU-109بنکر بسٹر بم ہو سکتا ہے، یہ دونوں اسرائیلی فوج کی انوینٹری میں موجود ہیں۔

 

غزہ میں وزارتصحت نے بتایا کہ منگل کی شام عرب الاھلی  ہسپتالکو نشانہ بنانے والے اسرائیلی قتل عام میں مرنے والوں کی تعداد 471 تک پہنچ گئی جنمیں سے 28 کی حالت تشویشناک ہے۔

 

ہسپتال پر بمباریکے بعد عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے تاہم انسانی حقوق کے نام نہاد مغربیٹھیکیدار اس بربریت پر مسلسل آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی