جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

اسرائیل بچوں کا قاتل اور حماس آزادی کی آئینی تحریک ہے :ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اس بات پر زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نہتے بچوں کا قتل عام کرکے دنیا کے سامنے فلسطینی مزاحمت کاروں کو کچلنے کا جھوٹا دعویٰ کرتا ہے۔

غزہ پراسرائیلی بمباری،روزانہ 400 سے زائدبچے شہید زخمی ہو رہےہیں

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے غزہ پر ہونے والی مسلسل بمباری کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہر روز اسرائیلی بمباری سے غزہ میں اوسطاً 400 سے زائد فلسطینی بچے شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت کا 19 واں دن، مزید درجنوں فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی جارحیت اپنے انیسویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔ صہیونی فوج مسلسل قتل عام، بمباری اور عام شہریوں کو ماورائے عدالت بے دردی سے قتل کرنے کے جرم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

حماس کے حملے کسی خلا میں نہیں ہوئے تھے: گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قرار دیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ورزی جاری ہے، فوری جنگ بندی کی جائے۔’’حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیل جس طرح فلسطینی علاقے میں بمباری کر رہا ہے اس نے بحران کو سنگین تر کر دیا ہے حتیٰ کہ سلامتی کونسل میں گہری تقسیم پیدا ہو گئی ہے۔‘‘

غزہ جنگ کے نتیجے میں اسرائیل کا 17 بلین ڈالر کا نقصان متوقع

اسرائیلی انویسٹمنٹ اتھارٹی کے چیف اکانومسٹ میٹاو الیکس زبیچنسکی نے اندازہ لگایا کہ اسرائیل کا جنگی نقصان صرف 17 دنوں میں 70 بلین شیکل (تقریباً 17 ارب ڈالرتک پہنچ گیا جو کہ مجموعی گھریلو پیداوار کا 3.5 فیصد ہے) سے زیادہ ہے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 20 صحافی شہید

غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں حال ہی میں شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

غزہ ہولوکاسٹ جاری، یکے بعد دیگرے قتل عام میں سینکڑوں شہید

صیہونی قابض افواج نے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت مسلسل اٹھارہویں روز میں جاری ہے۔ آج کے روز کے آخری گھنٹے میں یکے بعد دیگرے کئی مقامات پر وحشیانہ بمباری کے ذریعے قتل عام کیا گیا جس کےنتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

’برطانیہ نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے جرم میں برابر کا مجرم ہے‘

منگل کوبرطانوی لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جیریمی کوربن نے برطانوی سیاست دانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ "غزہ کی پٹی کو "تباہ" کرنے اور فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھ برابر مجرم ہیں۔

اسرائیل نے تمام حدیں پار کردیں، عالمی برادری غزہ پر جارحیت رکوائے:قطر

قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کےدوران تمام حدیں پار کردی ہیں۔

غزہ جنگ، مغرب دوہرے معیار اور منافقت کا مرتکب ہے: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے اسرائیلی قابض ریاست کے حوالے سے مغرب کی خاموشی کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی، منافقت، سفاکانہ لاپرواہی اور صریح دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں کے حوالے سے مغربی پالیسی کی شدید مذمت کی ہے۔