شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

صہیونیوں کا بیرون ملک سفر خطرناک ہوسکتا ہے:اسرائیلی وارننگ

کل جمعہ کے روز نام نہاد "اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل" نے غزہ کی پٹی کے خلاف جاری جارحیت کے تناظر میں اسرائیلیوں کو بیرون ملک سفر کرنے کے خلاف ایک "بے مثال" انتباہ جاری کیا ہے۔

مظاہرین کی اسرائیل کو اسلحہ پہنچانے والے جہاز کو روکنے کی کوشش

احتجاجی کارکنوں نے امریکا کی طرف سے اسرائیلی قابض ریاست کو ہتھیاروں کی منتقلی کے خلاف امریکا کی بندرگاہ آکلینڈ پر ایک بحری جہاز کو اسرائیل کی طرف سفر کرنےسے روکنے کی کوشش کی ہے۔

ہتھیار چلانے والا ہر مسلمان قبلہ اول کے لیے اٹھ کھڑا ہو: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے رہ نما خالد مشعل نے زور دے کر کہا ہے کہ ہتھیار اٹھانے والے ہر شخص کو الاقصیٰ اور ملت اسلامیہ کی نصرت کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔

غزہ میں جنگی جرائم،بولیویا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیے

بولیویا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے "اسرائیل" پر غزہ کی پٹی پر حملوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینیوں کی نسل کشی احتجاجا اقوام متحدہ کا اعلیٰ عہدیدار مستعفی

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کے نیویارک آفس کے سربراہ کریگ موخیبر مستعفی ہوگئے۔

صہیونی ریاست کے ناپاک وجود کا نام ونشان مٹانے کا وقت آچکا: ابو عبیدہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے ناپاک وجود کا نام ونشان مٹانے کا وقت آچکا ہے۔

غزہ: جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی بربریت نے انتہا کردی، سیکڑوں شہید

صہیونی قابض فوج نے منگل کی شام شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ایک ہولناک قتل عام کا ارتکاب کیا اور اس کے مکینوں کے سروں پر ایک پورے رہائشی محلے کو الٹ کر رکھ دیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

عمان نے اسرائیلی طیاروں کو پرواز سے روک دیا، سعودیہ امارات کی اجازت

عبرانی اخبار "ہارٹز" نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ سلطنت عمان نے حال ہی میں اسرائیلی سول طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے گذرنے پر پابندی لگا دی ہےجب کہ دوسری طرف متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے اسرائیلی طیاروں کی ان ملکوں کی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی مکمل آزادی دے رکھی ہے۔

القسام نے اسرائیلی فوج کے 6 ٹینک تباہ کردیئے، دو محاذوں پر لڑائی جاری

غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کے لیے آگےبڑھنے والی قابض اسرائیلی فوج کو میدان جنگ میں فلسطینی مجاھدین کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

قابض فوج نےغزہ پر 24 دنوں میں 18 ہزار ٹن بارودی مواد گرا دیا

فلسطینی سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ پر 18 ہزار ٹن بارودی مواد سے بمباری کی، جو ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹمی بم سے ڈیڑھ گنا زیادہ ہے۔