یکشنبه 17/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

ترکیہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی: ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ترکیہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ارکان کو قتل کرنے کی جرات کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ان کایہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی پٹی پر تل ابیب کی جنگ جاری ہے۔

غزہ کا المیہ خطے کی سلامتی اور عالمی امن کو خطرہ ہے:گوٹیریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال ایک تباہی میں بدل رہی ہے جس کے فلسطینیوں، دنیا اور خطے میں امن و سلامتی پر ناقابل تلافی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے: اسماعیل ہنیہ

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، اجتماعی قتل عام، نسل کشی کے جنگی جرائم

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت بدھ کو مسلسل 61ویں دن میں جاری ہے۔ قابض فوج نے مزید نہتے فلسطینیوں کا اجتماعی قتل عام اور نسل کشی کی کارروائیاں کی ہیں۔

غزہ پر مسلط اسرائیلی جنگ کے خاتمے تک اسرائیل سے مذاکرات نہیں ہو سکتے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اسامہ حمدان نے منگل کی شام لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جارحیت کے خاتمے کے علاوہ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر فی الحال بات نہیں کی جائے گی۔

جنگ بندی کے بعد77 اجتماعی قتل عام۔مزید 1250 فلسطینی شہید

غزہ میں گورنمنٹ انفارمیشن آفس نے کل منگل کو اپنی پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف 60 دنوں سے وحشیانہ قتل عام اور بدترین انسانی نسل کشی کی جنگ جاری رکھی جس میں مزید دسیوں بچے، خواتین اور دیگر افراد شہید ہوگئے۔

بوبی ٹریپس،اسنائپنگ،اینٹی پرسنل گرنیڈ، غزہ میں قابض فوجی ریت میں دفن

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز اور مزاحمتی دھڑوں نے طوفان الاقصیٰ کے 60ویں دن غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں صیہونی قابض افواج کے خلاف بہادری سے لڑائی جاری رکھی۔ جھڑپوں میں صہیونی فوج کے کئی ٹینکوں صفر رینج سے سنائپر آپریشنز، اور نئے گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ٹینکوں کی بمباری اور بہادری کی داستانیں، غزہ کی پٹی میں مزاحمت جاری

فلسطینی مزاحمتی فورسز نے طوفان الاقصیٰ کے 60ویں دن غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں صیہونی قابض افواج کا مقابلہ جاری رکھا اور صفر رینج کی جھڑپوں کے درمیان مزید ٹینکوں کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا۔

اسرائیلی جارحیت، غزہ کے تمام علاقوں میں مواصلات اور انٹرنیٹ سروس بند

فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اور موبائل ٹیلی کام فرم ’جوال‘ نے اعلان کیا کہ کل شام غزہ کی پٹی میں مواصلاتی خدمات (مقررہ، موبائل، اور انٹرنیٹ) سروسز اسرائیلی بمباری کی وجہ سے معطل ہوگئے ہیں۔

غزہ اسرائیلی ٹینکوں کا قبرستان بن گیا، مزید 28 ٹینک اور گاڑیاں تباہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے سوموار کی شام ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی قابض فوج کی 28 گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کیا ہے۔