سه شنبه 07/ژانویه/2025

اسرائیلی جارحیت، غزہ کے تمام علاقوں میں مواصلات اور انٹرنیٹ سروس بند

منگل 5-دسمبر-2023

 

فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشنکمپنی اور موبائل ٹیلی کام فرم ’جوال‘ نے اعلان کیا کہ کل شام غزہ کی پٹی میںمواصلاتی خدمات (مقررہ، موبائل، اور انٹرنیٹ) سروسز اسرائیلی بمباری کی وجہ سےمعطل ہوگئے ہیں۔

 

کمپنی نے ایکوضاحتی بیان میں کہا کہ ہمیں غزہ کی پٹی کے ساتھ تمام مواصلاتی اور انٹرنیٹ خدماتکے مکمل طور پر بند ہونے کا اعلان کرتے ہوئے افسوس ہے۔

 

اس سے قبل سوموارکی شام غزہ شہر اور شمالی غزہ کی پٹی سے مسلسل بمباری کی وجہ سے مواصلاتی خدماتمنقطع ہوگئیں، جس سے مرکزی لائنوں کے راستے متاثر ہوئے۔اس سے قبل بعد میں اعلان کیاگیا کہ یہ سروس پوری پٹی سے منقطع ہوگئی ہے۔

 

پیرکی شام ایکاور الگ بیان میں، مغربی کنارے اور غزہ میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والےادارے نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اس کی خدمات مکمل طور پر منقطع ہیں۔

 

انہوں نے ایک بیانمیں مزید کہا کہ "محبوب غزہ کی پٹی کے خلاف جارحیت کے تسلسل کے ساتھ پٹی میںٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ کمپنیوں کی مرکزی لائنوں کو بار بار منقطع کیا گیا۔

 

تقریباً دو ماہسے جاری تباہ کن اسرائیلی جارحیت کے دوران یہ چوتھا موقع ہے کہ غزہ کی پٹی میںمواصلاتی خدمات مکمل طور پر معطل ہوئی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی