
رفح میں قتل عام نیتن یاہوکی خون خوارفوج کےانتقام کی پیاس ثابت کرتی ہے
بدھ-29-مئی-2024
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی فوج پر جوش، خون، قتل و غارت اور بدلے کی پیاس ہے کیونکہ شکستوں اور نقصانات کی وجہ سے انہیں مزاحمت کے ہیروز کے ہاتھوں اور بین الاقوامی تنہائی اور بڑھتی ہوئی عالمی عدم اطمینان کی وجہ سےسخت پریشانی کا سامنا ہے۔ دشمن اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے غزہ کے علاقے بالخصوص رفح میں طاقت کا سفاکانہ استعمال کرکے اپنی بربریت اور درندگی کا ثبوت دے رہا ہے"۔