جمعه 02/می/2025

حزب اللہ

حزب اللہ نے اسرائیل پر میزائلوں کی برسات کر دی

لبنان کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اتوار کی صبح نام نہاد اسرائیلی ریاست کے علاقے بیت ھلیل پر درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ حملہ جنوبی لبنان میں "شہریوں" کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیا گیا۔

حزب اللہ کے قابض دشمن کے آٹھ مراکزپر حملے، دو کارکنان فدا ہوگئے

لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں صیہونی قابض ریاست کے 8 مقامات پر حملہ کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے حملے میں حزب اللہ کے دو کارکن بیت المقدس پر قربان ہو گئے۔ ہفتے کے روز ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کا درجنوں راکٹوں سے حملہ

لبنان کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں ایک مہلک اسرائیلی حملے کے "جواب میں" شمالی اسرائیل پر راکٹ داغے ہیں۔ رواں ہفتے کے آغاز میں اسرائیل ایک سینئر کمانڈر کی ہلاکت کے بعد گروپ کا یہ پہلا حملہ ہے۔

تم بہت روؤ گے، ہمارے جواب کا انتظار کرو: نصراللہ کا اسرائیل کو پیغام

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اور ان کے معاون وسیم ابو شعبان کی شہادت کا بدلہ لینا فرض ہو چکا ہے۔

حزب اللہ نے فوجی کمانڈر فواد شکر کی شہادت کی تصدیق کردی

لبنانی حزب اللہ نے بدھ کے روز جماعت کے فوجی کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔ انہیں منگل کی شام بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیل کے حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

عرب جماعتوں، تنظیموں کی اسماعیل ہنیہ کی قاتلانہ حملے میں شہادت مذمت

عرب جماعتوں، اداروں اور شخصیات نے تہران پر ایک بزدلانہ صہیونی حملے میں حماس کے رہ نما اسماعیل ھنیہ کے شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیروت کے جنوبی مضافات پر اسرائیلی حملے میں تین شہری شہید،74 زخمی

اسرائیل کے بغیر پائیلٹ ڈرون طیارے نے منگل کی شب بیروت کے جنوبی مضافات کے علاقے حارہ حریک کو نشانہ بنایا۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کی مجلس شوری کے علاقے کو نشانہ بنانے پر اکتفا کیا۔

میزائل گرنے سے 10 اسرائیلی ہلاک، حزب اللہ کی ملوث ہونے کی تردید

اسرائیلی زیر تسلط شام کے مقبوضہ وادی گولان کے علاقے میں ایک نامعلوم میزائل حملے کے نتیجے میں کم سے کم 10 اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے- یہ واقعہ ہفتے کی شام جنوبی لبنان سے فائر کیے گئے ایک میزائل کے نتیجے میں پیش آیا۔ یہ میزائل مقبوضہ شام کے گولان میں مجدل شمس علاقے پر گرا۔ دوسری طرف حزب اللہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے تاہم اس نے کئی دوسرے حملوں کا اعتراف کیا ہے۔

دو کارکنوں کی شہادت کے بعد حزب اللہ کے اسرائیل میں نو مقامات پر حملے

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی قابضریاست کے اندر 9 اہداف پر حملہ کیے ہیں جن میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے دو کارکن شہید ہوگئے۔

حزب اللہ نے اسرائیل کے اندر مزید حساس مقامات کی تصاویر جاری کر دیں

لبنانی حزب اللہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے اسرائیلی ریاست کے اندر ’رامات ڈیوڈ‘ نامی فوجی اڈے پر ڈرون جاسوسی کی کارروائیوں کو دکھایا گیا ہے۔