شنبه 07/دسامبر/2024

حزب اللہ نے فوجی کمانڈر فواد شکر کی شہادت کی تصدیق کردی

جمعرات 1-اگست-2024

لبنانی حزب اللہنے بدھ کے روز جماعت کے فوجی کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔ انہیں منگلکی شام بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیل کے حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

حزب اللہ نے بدھکی شام شائع ہونے والے ایک بیان میں "عظیم جہادی رہ نما فواد علی شکر (سیدمحسن) کی شہادت” کی تصدیق کی اور مزید کہا کہ جماعت کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ اس حوالے سے کل اپنے سیاسی موقف کا اعلان کریں گے۔

یہ بات اسرائیلیفوج کی جانب سے گذشتہ منگل کو دیر گئے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں اس نےکہا تھا کہ  وہ حزب اللہ کے سینیر کمانڈرفواد شکر کو قتل کرنے میں کامیاب ہوچکا ہے۔

اسرائیل نے فوادشکر کو مقبوضہ گولان میں مجدل شمس قصبے میں میزائل حملے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔اس حملے میں بارہ افراد مارےگئے تھے۔

خبر رساں ادارے رائیٹرزاور اےایف پی نے بدھ کی شام ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شکر کی لاش اس عمارت کےملبے کے نیچے سے ملی جسے بیروت کے جنوبی نواحی علاقے حارہ حریک میں اسرائیلی حملےکا نشانہ بنایا گیا تھا۔

حزب اللہ نےاعلان کیا کہ فواد شکر اس عمارت میں موجود تھے جسے اسرائیلی حملے کا نشانہ بنایا گیاتھا۔ وہ ابھی تک ملبہ ہٹانے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ان کا پتہ چل سکے۔

لبنان کی وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے،جب کہ 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

۔

مختصر لنک:

کاپی