جمعه 15/نوامبر/2024

امریکہ

غزہ کی امداد کے لیے تیار کردہ امریکی گھاٹ ایک کھلا دھوکہ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک رہ نما نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے غزہ کو امداد کی فراہمی کے لیے سمندر میں بنائے گئےگھاٹ جسے انسانی امداد کے نام پربنایا گیا ہے دراصل عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا کوئی بھی پلیٹ فارم غزہ کے جنگ سے تباہ حال عوام کی مصائب اور تکالیف کم کرنے میں مدد گار نہیں ہوسکتا

رفح کی خیمہ بستی میں قتل عام امریکی اسلحے سے کیا گیا:نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کی جانب سےایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے گذشتہ اتوار کو رفح میں اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کیے گئے قتل عام سے موصول ہونے والی تصاویر کا "بصری تجزیہ" کیا ہے۔اس حملے کی وجہ سے درجنوں فلسطینی شہریوں کی شہادت ہوئی تھی۔ تجزیہ سے معلوم ہوا کہ قابض فوج نے جو میزائل استعمال کیے وہ امریکی ساختہ تھے۔

غزہ پر جنگی جرائم، ایک اورامریکی عہدیدار مستعفی

امریکی حکومت کی طرف سے شائع کردہ حالیہ رپورٹ سے اختلاف کرنے والی دفتر خارجہ کی امریکی عہدیدار نے استعفا دے دیا ہے۔ امریکی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں رکاوٹ نہیں پیدا کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مندرجات سے اختلاف کرنے والی افسر نے استعفیٰ دے دیا۔

بائیڈن غزہ میں لوگوں کو بھوکا مارنے کے جرم میں شامل ہیں: دی انڈیپنڈنٹ

انڈیپنڈنٹ اخبار نے موجودہ اور سابق امریکی عہدیداروں کی لیک ہونے والی دستاویزات اور شہادتوں کا انکشاف کیا ہے، جن میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے شمالی غزہ کی پٹی میں قحط پیدا ہونے کے حالات پیداکیے یا۔اس سے ایک ایسی تباہی پیدا ہوئی جسے مکمل طور پر روکا جا سکتا تھا۔

رفح پرحملے کے باوجود امریکہ نے اسرائیل کو اسلحہ کی منظوری دےدی

امریکی کانگریس کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کے اسلحے اور بارود کا نیا پیکج بھجوا رہی ہے۔

نئی یونیورسٹیاں غزہ کی حمایت میں طلبہ کی تحریک میں شامل ہو گئیں

نئی امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں نے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کئی امریکی اور مغربی یونیورسٹیوں کی جانب سے طلبہ کی تحریک میں شمولیت اختیار کی ہے۔

امریکی پولیس کا کولمبیا یونیورسٹی پردھاوا، سیکڑوں طلبا گرفتار

امریکہ میں پولیس کی غنڈ گردی اور تشدد کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت اوراسرائیلی جارحیت کے خلاف طلباء کے احتجاج کو روکنا نہیں جا سکا ہے۔

فلسطین کے حامی پرامن احتجاج کو کچلنا قابل مذمت ہے:ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکہ کی جامعات میں طلباء کے احتجاجی مظاہروں کو طاقت سے کچلنے کی شدید مذمت کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کو طاقت سےکلچنا حیران کن اور ناقابل قبول ہے۔

جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے والےاسرائیلی جرائم بے نقاب کریں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے اٹھارہ ممالک کے دستخطوں پر مشتمل بیان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ اس پر غزہ میں جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے والےممالک سات اکتوبر کے بعد فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم پر پردہ ڈال رہے ہیں۔

امریکہ طلبا کے آزادی اظہار رائے کو طاقت کےذریعے کچل رہا ہے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کےرکن عزت الرشق نے امریکی انتظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف یونیورسٹی کے طلباء کے مظاہروں کو کچل کر آزادی اظہار رایے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔