
غاصب دشمن کے ظلم وجبرکے خلاف جہاد جاری رکھیں گے: ابو عبیدہ
ہفتہ-17-فروری-2024
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ ایک آڈیو پیغام میں میں کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ کو جاری 133 دن گزر چکے ہیں۔ اس جنگ نے پورے خطے کا چہرہ بدل کر رکھ دیا ہے۔ بہت سے اسرائیل نواز ممالک کو بے نقاب کردیا گیا ہے۔ ہماری یہ جنگ ایک مقدس مشن ہے جو دشمن کی مکمل شکست اور اس کے زوال تک جاری رہے گی۔۔