چهارشنبه 15/ژانویه/2025

غزہ میں اسرائیلی فوج پر مجاھدین کا تباہ کن حملہ، درجنوں ہلاک

جمعرات 18-جنوری-2024

 

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے تصدیق کی ہے کہ اسنے آج جمعرات کی صبح قابض فوج کے درجنوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا۔ غزہ کےجنوبی علاقے خان یونس میں القسام کے حملوںمیں "مرکاوہ” ٹینکوں اور مشرقیغزہ میں ایک بلڈوزر کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمیہوئے ہیں۔

 

بریگیڈز نےجمعرات کو ایک بیان میں جنگی صفوں سے واپسی کے بعد کہا کہ مجاہدین ایک گھر کواڑانے میں کامیاب ہو گئےجس میں متعدد اسرائیلی فوجی موجود تھے۔ دھماکہ خیز آلات کےساتھ اس مکان کو نشانہ بنایا گیا۔ غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے مشرق میںواقع بنی سہیلہ میں 30 فوجیوں کو گھر میں گھسنے کے بعد نشانہ بنایا گیا جس میں اسرائیلی فوجی ہلاک اورزخمی ہوئے۔

 

متعلقہ سیاق وسباق میں، بریگیڈز نے تصدیق کی کہ ایک گھر میں تعینات صہیونی فورس کو اینٹی فورٹیفائیڈٹی بی جی شیل سے نشانہ بنایا گیا، جس سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرقمیں دشمن کے 5 فوجی مارے گئے۔

 

مجاہدین خان یونسشہر کے مشرق میں عبسان کے علاقے میں دو "مرکاوہ” ٹینک اور "ال یاسین105” گولوں کے ساتھ ایک "D9"فوجی بلڈوزر کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی