جمعه 24/ژانویه/2025

ابو عبیدہ: ایک ہفتے میں اسرائیل کے53 فوجی جھنم واصل، 68 گاڑیاں تباہ

جمعہ 26-جنوری-2024

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان "ابو عبیدہ”نے کہا ہےکہ بریگیڈ کے مجاہدین نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران دشمن کی 68 اسرائیلیفوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا جب کہ اس دوران پوائنٹ صفر سے 53اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا۔

 

ابو عبیدہ کی طرفسے جاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ”گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ہمارے مجاہدین 68 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزویطور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ہمارے مجاہدین نے تصدیق کی کہ انہوں نے 53 صہیونیفوجیوں کو جھنم رسید کردیا۔

 

ابو عبیدہ نےنشاندہی کی کہ القسام مجاہدین نے 57 مختلف فوجی مشنوں میں 9 فوجیوں کو نشانہ بنایااور درجنوں فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کیا۔

 

ابو عبیدہ نے کہاکہ "ہمارے مجاہدین نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 57 مختلف فوجی مشنز میں 53 صہیونیفوجیوں کو شروع سے ہی ہلاک کیا۔

 

اس دوران  4 مکانات کو بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا اور دوسرنگوں کے داخلی راستے اور ایک بارودی سرنگ کو دشمن کے فوجیوں کے سامنے دھماکے سےاڑا کر تباہ کردیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی