جمعه 15/نوامبر/2024

اسیران پر تشدد

عوفر جیل میں قیدیوں پر تشدد کے مناظر خفت مٹانے کی ناکام صہیونی کوشش

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے ’طوفان الاقصیٰ‘ کی جنگ کی سالگرہ کے موقعے پر فلسطینی قیدیوں کے خلاف حملوں اور بدسلوکی کے "حیران کن مناظر" کی اشاعت قابض دشمن کی جنگ میں شکست کی خفت مٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ان مناظر سے صہیونی دشمن کا مکروہ اور سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کو اذیتیں دینے پر قابض اسرائیل کو کہٹرے میں لایا جائے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عالمی اداروں سے مطالبہ کہا ہے کہ وہ قابض اسرائیلی ریاست کے عقوبت خانوں پر فلسطینی قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر صہیونی ریاست کا احتساب کریں اور اسے کٹہرے میں لائیں۔

اسرائیلی فوج نےشہید اور زخمی سمیت غزہ کے 64 فلسطینی رہا کردیے

جمعرات کی صبح اسرائیلی قابض حکام نے غزہ کی پٹی سے اغوا کیے گئے64 قیدیوں کو رہا کیا جن میں ایک شہید اور ایک زخمی بھی شامل ہے۔غزہ کی پٹی میں کراسنگ اور بارڈرز کی جنرل اتھارٹی برائے تعلقات عامہ اور میڈیا نے کہا کہ ان میں شہید اسماعیل عبدالباری خضر کا جسد خاکی بھی شامل ہے۔

غزہ سے جبری اغواہ کیے7 طبی کارکن 47 دن بعد رہا،8 تا حال لاپتا

فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے ہلال احمر کے عملے کے 7 زیر حراست افراد کو ان کی گرفتاری کے 47 دن بعد انہیں رہا کر دیا ہے جب کہ 8 دیگر کا تا حال کوئی پتا نہیں کہ انہیں کس حال میں اور کہاں رکھا گیا ہے۔

اسرائیلی عقوبت خانوں میں ہولناک تشدد سے 27 فلسطینی قیدی شہید

عبرانی اخبار’ہارٹز‘کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قابض فوج نے غزہ کے خلاف جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی فوجی حراستی مراکز میں غزہ سے تعلق رکھنے والے 27 فلسطینی قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے چار فلسطینیوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

کل سوموار کو صہیونی مرکزی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح محلے اور سلوان قصبے سے تعلق رکھنے والے 4 فلسطینیوں کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائیں۔

اریحا میں اس سال کے آغاز سے اب تک 100 فلسطینی گرفتار

فلسطینی اسیران کلب نے کہا ہے کہ اریحا گورنریٹ میں اس سال کے آغاز سے اب تک100 فلسطینیوں کو گرفتاری کے ان کے خلاف جعلی اور ظالمانہ مقدمات درج کیے گئے۔ انہوں نے عقبہ جبر کیمپ میں توجہ مرکوز کی ان حالیہ عرصے میں مزاحمت کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ گرفتار افراد میں دس بچے بھی شامل ہیں۔

النقب جیل میں 68 فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کا سلسلہ جاری

فلسطینی اسیران کلب نے کہا ہے کہ جزیرہ نما النقب جیل میں قابض صہیونی انتظامیہ جیل کے سیکشن 6 میں قید 68 قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان پر اجتماعی تنہائی مسلط کی گئی ہے اور ان سے ان کی بنیادی ضروریات بشمول گرم کپڑے اورکمبل چھین لیے گئے ہیں۔

عباس ملیشیا کا رہا ہونے والے قیدی کے گھر جشن کی تقریب پر دھاوا

اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی عمروحسنی جبارہ کی رہائی کے لیے ان کے گھرپرمنعقدہ جشن کی تقریب پرعباس ملیشیا نے دھاوا بولا اور تقریب کے شرکا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کا النقب جیل میں قیدیوں سے موبائل ضبط کرنے کا دعویٰ

جمعہ کو اسرائیلی جیل سروس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جزیرہ نما النقب جیل کے اندر اسمگل شدہ موبائل فونز اور دیگرمواصلات آلات کی تلاشی کی مہم ختم کردی گئی ہے۔