پنج شنبه 01/می/2025

اسماعیل ھنیہ

اسرائیل جنگ یا سیاست کے ذریعے اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [تحریک] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے زور دیا ہے کہ اسرائیلی غاصب ریاست تسلط نہ تو جنگ کے ذریعے اور نہ ہی سیاست کے ذریعے فلسطینی عوام پر مسلط کر سکے گی۔

ہم ایک تاریخی مرحلے سے گذر رہے ہیں،صہیونی وجود تنہا ہوچکا:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام بالخصوص غزہ میں غیر معمولی اور غیر مسبوق استقامت کا اظہار کر رہے ہیں اور فلسطینی مزاحمت نسل کشی اور صہیونی جرائم کی جنگ کا پامردی سے مقابلہ کر رہی ہے۔

قابض اسرائیل غزہ میں زندگی کا وجود مٹانا چاہتا ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ صیہونی قابض فوج الشفا میڈیکل کمپلیکس میں جو کچھ کر رہی ہے اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ دشمن غزہ کی پٹی میں زندگی کی واپسی کو روکنے کی جنگ لڑ رہا ہے اور انسانی زندگی کے تمام اجزاء کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

چینی سفیرکی ھنیہ سے ملاقات، غزہ پراسرائیلی جارحیت پرتبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اتوار کے روز قطرمیں جمہوریہ چین کےسفیر سے ملاقات میں غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی بربریت اور قتل عام کو روکنے، غزہ سے قابض فوج کی واپسی، بے گھر ہونے والوں کی واپسی، اور پناہ اور تعمیر نو کی ضروریات کی فراہمی پر زور دیا‘۔

ہنیہ: قابض حکومت ہٹ دھرمی ترک کر دے تو معاہدہ ممکن ہے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اگر "اسرائیلی" قابض حکومت اپنی ہٹ دھرمی ترک کر دیتی ہے تو ایک کثیر مرحلہ معاہدے تک پہنچنے کا موقع موجود ہے۔

کوئی معاہدہ نہیں، اسرائیل غزہ میں قتل عام جاری رکھنا چاہتا ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا کہ رمضان المبارک غزہ کے لیے امن، فلسطین کے لیے آزادی اور عزت کی تصویر اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے خون سے رنگ رہا ہے۔ مسجد اقصیٰ اور یروشلم کو اس کے جوانوں، عورتوں، مردوں سے محروم کردیا۔ بچوں، خیموں، بے گھر ہونے والوں اور بھوک مسلط کرکے ان کی نسل کشی کی بدترین جنگ شروع کی ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے موقع پر قوم کے رہ نماؤں اور علمائے کرام کو پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے مختلف سیاسی، سفارتی اور قانونی طور پر غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لییے موثر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

میدان جنگ میں ناکام دشمن کی سیاسی چالیں بھی ناکام ہوں گی:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے زوردے کر کہا ہے کہ جو چیز دشمن اور امریکہ میدان میں مسلط نہیں کر سکے وہ سیاسی سازشوں اور چالوں کے ذریعے حاصل نہیں کریں گے۔

مذاکرات کوجنگ،قحط کےلیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کا جواب دینے میں دانستہ طورپر تاخیر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور مذاکرات کوغزہ میں جنگ جاری رکھنے کا بہانہ اختیار کرنے بہانہ نہیں بننے دیں گے۔

اساعیل ہنیہ کا دورہ مصر مکمل، واپس قطر روانہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] ے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں حماس کی قیادت کے وفد نے کئی دنوں تک جاری رہنے والے اپنے مصر کے دورے کا اختتام کر دیا ہے۔