
مہاتیر محمد کا ہنیہ کوفون، فلسطینی تحریک آزادی کی مکمل حمایت
ہفتہ-28-اکتوبر-2023
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےسیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے فون پر بات کی۔ انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینی کاز اور فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔