پنج شنبه 08/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

شہداء آزادی اور حق واپسی کے راستے پر روشنی کی مشعل ہیں:حماس

شہداء کے خون کے ساتھ ایفائے عہد کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے باور کرایا ہے کہ ہمارے ملک اور مقدسات پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ تسلط کےخاتمے تک جامع مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔ حماس کا کہنا ہےکہ شہدائے فلسطین آزادی اور حق واپسی کے راستے پر روشنی کا مینار بنے رہیں گے۔

اسماعیل ھنیہ کی یمنی رہ نما الشیخ صادق الاحمر کی وفات پر تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اس اسماعیل ھنیہ نے جمعہ کے روزیمنی پارلیمنٹ کے رکن، بین الاقوامی قدس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین اور "یروشلم پارلیمنٹرینز" کے سربراہ الشیخ حمید الاحمر کو فون کرکے ان کے بھائی شیخ صادق کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی پابندیاں قابل مذمت،فلسطینی اتھارٹی حرکت میں آئے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف تازہ پابندیوں کو فلسطینی قوم پر قابض دشمن ریاست کا نیا حملہ قرار دیتے ہوئے ان پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی پابندیوں کے جواب میں عالمی سطح پر آواز اٹھائے اور عالمی عدالتوں میں اسرائیلی لیڈروں کے خلاف مقدمات قائم کرے۔

بطل حریت کریم یونس کی اسرائیلی زندان سے رہائی پرھنیہ کی مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات کی شام اسرائیلی قید سے چالیس سال بعد رہا ہونے والے فلسطینی رہ نما اور قوم کے بہادر سپوت کریم یونس کو دشمن کی قید سے آزادی پر مبارکباد دی۔

اسرائیل کی انتہا پسند حکومت نے حلف اٹھا لیا، حماس کا مزاحمت کا اعلان

سخت گیر اسرائیلی رہنما بن یامین نتن یاہو انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے بعد ایک بار پھر اقتدار میں آگئے ہیں جس کے بعد فلسطین میں کشیدگی میں اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

تحریک فتح کے بانی رہ نما عبداللہ دنان کی وفات پر حماس کا اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] نے تحریک فتح کے بانی رہ نما، ماہر لسانیات، ادیب اور شاعر ڈاکٹر عبداللہ الدنان (ابو باسل) کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینیوں کے حق خود اردایت سے متعلق ’یواین‘ کی نئی قرارداد کا خیرمقدم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی بیرون ملک قیادت کے رکن ہشام قاسم نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور کی گئی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔

حماس کا "حنوکا” تہوار پرالقدس میں یہودی غنڈہ گردی روکنے کا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس میں حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے فلسطینی عوام سے اتوار کی صبح سے القدس میں نفیر عام کی اپیل کی ہے۔ تاکہ القدس اور مسجد اقصیٰ پر قابض دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے نام نہاد "روشنیوں کے تہوار" (حنوکا) میں یہودیوں کی شرکت اور اس موقعے پر ان کی غنڈہ گردی کو روکا جا سکے۔ خیال رہے کہ یہودیوں کا یہ مذہبی تہوار آٹھ دن تک جاری رہتا ہے۔

حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت کی ملاقات، مزاحمت جاری رکھنے پر اتفاق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور اسلامی جہاد کی قیادت نے ہفتے کو غزہ میں ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے قابض اسرائیلی ریاست کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

حماس کے 35 ویں یوم تاسیس پر الخلیل میں فوجی پریڈ اور مارچ

کل جمعہ (12-16) کواسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے35 ویں یوم تاسیس کے موقع پر الخلیل کے شمال میں بیت امر قصبے میں ایک مارچ اور ایک فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔