دوشنبه 20/ژانویه/2025

فلسطینیوں کے حق خود اردایت سے متعلق ’یواین‘ کی نئی قرارداد کا خیرمقدم

پیر 19-دسمبر-2022

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کی بیرون ملک قیادت کے رکن ہشام قاسم نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور کی گئیقرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔

قاسم نے جمعہ کو ایکبیان میں کہا یہ قرارداد حالیہ دنوں میں سابقہ قراردادوں کا تسلسل ہے۔ یہ قراردادفلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی تصدیق اور اس حوالے سے عالمی برادری کی حمایت کاثبوت ہے۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ متفقہ کے قریب ایک طرح سے حمایت کا فیصد بین الاقوامی برادری میں بڑھتے ہوئےیقین کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہماری قوم کے حق خودارادیت کے فیصلے پر عمل درآمدلازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہمحض قرارداد منظورکرلینا کافی نہیں بلکہ ان قراردادوں پران کی روح کے مطابق عملدرآمد ضروری ہے۔ گذشتہ کئی دھائیوں سے فلسطینی قوم کے حقوق بالخصوص حق خود ارادیتکی حمایت میں قراردادیں منظور کی گئیں مگران پرعمل درآمد نہیں ہو سکا۔

حماس رہ نما نےکہا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے خلاف مسلسل جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔ سات دھائیوںکے دوران لاکھوں فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی قومکے خلاف دشمن کے جرائم پر اس کا محاسبہ کیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی