یکشنبه 12/ژانویه/2025

تحریک فتح کے بانی رہ نما عبداللہ دنان کی وفات پر حماس کا اظہار افسوس

ہفتہ 24-دسمبر-2022

اسلامی تحریکمزاحمت[حماس] نے تحریک فتح کے بانی رہ نما، ماہر لسانیات، ادیب اور شاعر ڈاکٹرعبداللہ الدنان (ابو باسل) کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہتحریک فتح کے بانی رہ نما ابو باسل جمعرات کی شب شام کے دارالحکومت دمشق میں بانوےسال کی عمر میں انتقال کرگئےتھے۔

حماس کی طرف سےجاری کردہ ایک پریس ریلیز کی نقل مرکز اطلاعات فلسطین کو بھی موصول ہوئی ہے جس میںحماس نے ابو باسل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی بیان میںکہا گیا ہے کہ ابو باسل نے اپنی زندگی فلسطینی قوم کی آزادی کے لیےوقف کردی تھی۔وہ ایک انقلابی رہ نما تھے اور انہوں نے مرحوم بزرگوں کے پہلے گروپ کے ساتھ فتحتحریک کی بنیاد میں حصہ لیا جن میں یاسر عرفات، خلیل الوزیر، سلیم الزعون، یوسف امیرہ،عادل عبدالکریم اور منیر سوید شامل تھے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ مرحوم عبداللہ الدنان ابو باسل ایک بہادر، نڈر اور بے باک رہ نما تھے۔ انہوںنے فلسطینی تحریک آزادی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ حماس نے مرحوم رہ نما کیمغفرت اور ان کے پسماندگان کےلیے صبرجمیل کی دعا کی۔

مختصر لنک:

کاپی