شنبه 10/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

’بلنکن نے ثابت کردیا کہ امریکا فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر شریک ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے اس غلط فہمی پر مبنی اور گمراہ کن بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کے 96 روز بعد بھی صہیونی ریاست کی حمایت کرکے یہ ثابت کررہے ہیں کہ امریکا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم میں برابر ملوث ہے۔​

میرا بیٹا وطن پر قربان ہوا، میں اسے شہادت پر مبارک باد دیتی ہوں:والدہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری کی والدہ نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کی شہادت "وطن کا فدیہ" ہے۔ جب کہ ان کی بہن نے کہا کہ وہ ہر سجدے میں شہادت کی دعا مانگتے اور اس کی تمنا کرتے تھے۔

عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ، حماس کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے جنوبی افریقہ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے جرم کے سلسلے میں مجرم صہیونی ادارے کے خلاف تحقیقاتی طریقہ کار شروع کرنے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف میں درخواست جمع کروانے کو سراہا ہے۔

’اسرائیل کو تسلیم کرنےبارے خالد مشعل کا بیان توڑمروڑ کر پیش کیا گیا‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے غاصب صہیونی ریاست ​کو تسلیم کرنے کے حوالے سے حماس کے بیرون ملک امور کے رہ نما خالد مشعل کے ایک بیان کی سختی سے تردید کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ خالد مشعل کے بیان کو غلط انداز میں اورتوڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

غزہ سے رضا کارانہ نقل مکانی کا اسرائیلی دعویٰ "مضحکہ خیز ہے” :حماس

اسلامی تحریک مزاحمت تحریک [حماس] نے پیرکے روز کہا ہے کہ جنگی مجرم نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی سے فلسطینی عوام کے لیے رضاکارانہ نقل مکانی کا جو منصوبہ منظور کرنے کے لیے دوسرے ممالک سے بات کی ہے وہ ایک مضحکہ خیز منصوبہ ہے۔ فلسطینی قوم ایسے نام نہاد منصوبوں کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں۔

عالمی فوج داری عدالت اسرائیلی مجرموں کا احتساب کرے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث صیہونی جنگی مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے اور ان کے استثنیٰ کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔

اسرائیل شکست کھا چکا، جنگ روکنے سے قبل قیدیوں پر بات نہیں ہوگی: حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] حماس کےسیاسی شعبے کے سینیر رکن اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں اپنے جارحانہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ جب تک غزہ کے خلاف مجرمانہ جارحیت بند نہیں ہوتی قابض کے قیدیوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

لولی لنگڑی قرارداد کا بربریت کے شکار عوام کو کوئی فائدہ نہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ قرارداد کو غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو وسعت دینے اور نگرانی کرنے سے متعلق قرارداد کو "ناکافی قدم" قرار دیا۔

سات اکتوبر کے بعد حماس پوری دنیا میں ہیرو بن گئی، امریکی بلبلا اٹھے

سات اکتوبر کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی ریاست پر کیے گئےکاری وار کے بعد پوری دنیا میں حماس کا ڈنکا بجنے لگا ہے اور ہر طرف حماس کی مقبولیت اور پذیرائی ہو رہی ہے۔

فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکا برابر کا مجرم ہے: اسامہ حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ "صیہونی ریاست اور اس کے حواری اپنا توازن کھو چکے ہیں اور اب وہ اپنے قیدیوں کے مستقبل کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ اسی وجہ سے قابض فوج غزہ پر اپنی بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔"