شنبه 10/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

فلسطین کی آزادی کے لیے عالم اسلام کا اتحاد تشکیل دیا جائے: حمدان

اسامہ حمدان

عرب اور اسلامی سربراہ اجلاس غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے اقدامات کرے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

حماس نےغزہ میں تازہ قتل عام کو فلسطینیوں کی منظم نسل کشی قرار دیا

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ قابض صہیونی فوج کی طرف سے شمالی غزہ میں جبالیہ میں علوش خاندان کا قتل عام شمالی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے منظم طریقے سے شروع کی گئی نسلی صفائی کی کارروائیوں کا تسلسل ہے۔

حماس کی پاکستان میں کوئٹہ ٹرین اسٹیشن پر "دہشت گردانہ حملے” کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے "دہشت گردانہ حملے" اور اس کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی مذمت کی ہے۔

دوحہ میں حماس کے دفتر کے حوالے سے رپورٹس غلط ہیں: قطر

قطر کی وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے دفتر کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ریاست قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ثالثی سے دستبرداری کے بارے میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

نئی امریکی انتظامیہ کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے بارے میں اس کے موقف دارومدار انتظامیہ کے فلسطینی عوام، ان کے آئینی حقوق اور ان کے منصفانہ کازکےحوالے سے موقف اور عملی رویے پر منحصرہے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت روکنے کی ہرتجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نےکہا ہے کہ غزہ میں جاری کشت وخون، بے لوگوں کے قتل عام کو روکنے اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے دی گئی کسی بھی تجویزکا خیر مقدم کرتے ہیں۔

’انروا‘ کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی اسرائیل کی بدمعاشی کا ثبوت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن ریاست کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ سے تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ عالمی برادری کے لیے نفرت اور اقوام متحدہ کے نظام کی توہین ہے۔

جارحیت کے خاتمے کے لیے ہر تجویز کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ چند دنوں کی جنگ بندی کی تجاویز صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ حماس غزہ میں جاری صہیونی فوج کی جارحیت کا مستقل خاتمہ چاہتی ہے۔ ایسی جنگ بندی جس میں انخلاء یا بے گھر افراد کی واپسی شامل نہیں قابل قبول نہیں ہوگی۔

اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کی کسی بھی تجویز کا خیرمقدم کریں گے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کےسیاسی شعبے کے سینیر رکن اُسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ہمارے سامنے پیش کی جانے والی کوئی بھی تجویز جو ہمارے عوام کے چار مطالبات کو پورا کرتی ہےاور ان کے مصائب کا خاتمہ کرتی ہے ہمارے لیے بلا تردد قبول ہوگی۔