شنبه 03/می/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی

مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں 7 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ میں بمباری جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ایک ہی ڈرون حملے میں چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی کر دیے۔

اسرائیلی طیاروں کی نابلس میں بمباری، 5 فلسطینی شہید

ہفتے کی علی الصبح غرب اردن کے شمالی شہر نابلس شہرکے مشرق میں واقع بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اس حملے میں شہادتوں کے بعد کے بعد مغربی کنارے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی۔

جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، 7 فلسطینی شہید

جمعرات کی صبح سے دوسری بار جنین شہر اور اس کے کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کی دہشت گردی میں 7 نوجوان شہید اور 13 زخمی ہو گئے۔

حماس کی مذمت کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی ظلم پرخاموش کیوں؟

یوروپی یونین مغربی دنیا کے ان نام نہاد لیڈروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے جو فلسطینی تنظیم حماس کی مزاحمتی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت مگر صہیونی فوج کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری وحشیانہ جنگی جرائم پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔

اسرائیلی فوج نے چار نہتے فلسطینیوں کو بے دردی سے قتل کردیا

ایک ویڈیو کلپ میں صیہونی قابض افواج کے اس جھوٹے دعوے کی ویڈیو بنا کر اپنے جرم پر یہ کہہ کر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش کی ہے کہ مرنے والے مسلح فلسطینی تھے جب کہ مارے جانے والے چاروں فلسطینی نہتے اور بے گناہ کسان تھے جنہیں قابض فوج نے گولیوں سے بھون ڈالا تھا۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں حماس کے دو رہ نما شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر تازہ حملوں میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے دو سینیر رہ نما شہید ہوگئے

غزہ میں میڈیا دفاتر پراسرائیلی بمباری میں تین صحافی شہید

فلسطینی تنظیموں کی طرف سے اسرائیل کے خلاف شروع کیےگئے ’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن کے آج چوتھے روزکے آغاز پر اسرائیل نے غزہ پر فضائی اور سمندری اطراف سے شدید بمباری کی ہے۔

مغربی کنارے اور القدس میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 شہید

مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم کے مختلف علاقوں میں صیہونی قابض افواج کی فائرنگ سے اتوار کی شام چھ نوجوان شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہید کے جنازے پرحملہ درجنوں شہری زخمی

اسرائیلی قابض افواج نے کل جمعہ کی شام جنوبی قصبے حوارہ میں ایک شہید 19 سالہ لبیب ضمیدی کے جنازے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

حوارہ میں اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے قصبے حوارہ میں جمعرات کی شام قابض فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔