شنبه 03/می/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی

غرب اردن: اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی شہید، متعدد زخمی

قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران منگل کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ یہ تصادم اس وقت ہوا جب قابض فوج نے رام اللہ اور البیرہ کے علاقوں پردھاوا بول دیا اور دو فلسطینی اسیران کےگھروں کواجتماعی سزا کی پالیسی کے تحت بموں سے اڑا دیا۔

نابلس میں قابض فوج کے چھاپوں کے دوران مسلح جھڑپیں، متعدد افراد زخمی

شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس شہر کے مشرق میں واقع بلاطہ اور عسکر الجدید کیمپوں پر قابض فوج کے بدھ کے روز دھاوے کے دوران تین شہری زخمی ہو گئے۔

جنین میں اسرائیلی فائرنگ سے زخمی فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں آج بدھ کی صبح اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا محمد ابو حجاب نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے وادی اردن میں فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز شمالی وادی اردن میں اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہو گیا۔

جنین پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین شہرمیں دو گاڑیوں اور شہریوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلی قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں چار شہری شہید اور دیگر زخمی ہوگئے- اس واقعے کے بعد گذشتہ رات سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور مغربی کنارے میں فلسطینی شہداء کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ شہداء میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

اسرائیلی قابض فوج کا طوباس میں دھاوا اور فائرنگ، چار شہید سات زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس کے شمال میں واقع قصبے عقبہ پر گذشتہ رات اور منگل کی صبح اسرائیلی قابض فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک بچے سمیت چار شہری شہید اور سات زخمی ہوگئے۔

جنین میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں متعدد افراد شدید زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین اور پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کی جاری جارحیت کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

فلسطین کے شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں راس العین کے علاقے میں قابض فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا نابلس میں وحشیانہ حملہ،دو فلسطینی شہید،29 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس میں بلاطہ کیمپ پر ہفتے کی شام صیہونی قابض فوج کی فضائی بمباری اور اندھا دھند شیلنگ کے نتیجے ایک بچے سمیت دو شہری شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔

القدس میں متعدد فلسطینی زخمی، جنین اور رام اللہ میں اسرائیلی چھاپے

مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوئے جب کہ مغربی کنارے کے شمالی اور وسطی شہروں جنین اور رام اللہ میں بڑے پیمانے پراسرائیلی فوج نے چھاپے مارے اور گھر گھر تلاشی کے دوران لوٹ مار کی۔