جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی

غرب اردن میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، فلسطینی شہید، کئی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ہفتے کے روز شمالی شہر طوباس میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا جب کہ گھروں پر چھاپوں کے دوران متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غرب اردن: قباطیہ قصبے میں قابض فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ میں منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین نوجوان شہید ہوگئے، جس کے بعد مغربی کنارے میں منگل کے روز شہید ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی۔

غرب اردن میں اسرائیلی دہشت گردی میں مزید چار فلسطینی شہید

قابض صیہونی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں ایک گاڑی اور طوباس میں ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں چار شہری شہید ہو گئے۔

اکتوبر کے دوران بیت المقدس دو فلسطینی شہید، 10 زخمی اور 169 گرفتار

یورپین فار یروشلم فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ اکتوبرمیں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔ ان اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں قابض اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں ایک بچے سمیت دو فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ قابض فوج کی جارحیت میں 10 فلسطینی زخمی ہوئے اور 169 کو گرفتار کیا گیا۔

طولکرم میں صہیونی جارحیت مزاحمت کو کمزور نہیں کر سکتی: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ فسطائی قابض صیہونی فوج کی جارحیت بالخصوص مغربی کنارے کی شمالی گورنری طولکرم میں ایک مجاھد کی بزدلانہ حملے میں شہادت سے ہماری مزاحمت کمزور نہیں ہوگی۔

طولکرم میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں بچے سمیت تین فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں آج جمعرات کی صبح قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک بچے اور ایک القسام کمانڈر سمیت کم سے کم تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

الخلیل کے شمال میں قابض اسرائیلی فوج نے چار فلسطینیوں کو گولی مار دی

مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے شمال میں واقع بیت امر قصبے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔

شمالی غزہ کے باشندوں کی مدد کرنے والے ہر شخص کو قتل کیا جا رہا ہے

غزہ میں شہری دفاع کے سرکاری ترجمان محمود بسال نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ، بیت حانون اور بیت لاہیہ کے علاقوں میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینی مسلسل اسرائیلی محاصرے اور بمباری کا شکار ہیں۔

شمالی غزہ میں 23 دنوں میں ایک ہزار فلسطینی شہید، سیکڑوں لاپتا

غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 23 دنوں سے محصور شمالی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک ہزار شہری شہید ہو گئے ہیں۔ اس دوران کمال عدوان ہسپتال سے گرفتار کیے گئے 30 طبی اہلکاروں سمیت سیکڑوں فلسطینیوں کو اغوا کیا گیا ہے جن کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔

قلقیلیہ میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے جنوب میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔