پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی دہشت گردی

بیت لحم میں جھڑپ کے دوران 3 فلسطینی شہید، 8 صہیونی فوجی زخمی

جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ سے 8 صہیونی فوجی اور آباد کار زخمی ہوگئے۔

طولکرم کیمپ اور الخلیل پر قابض فوج کی جارحیت میں 8 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے طولکرم کیمپ پر صیہونی غاصب فوج کی جارحیت میں کل منگل اور گزشتہ شب سات فلسطینی شہید ہوگئے جب الخلیل میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

الشفاء کمپلیکس میں آکسیجن کی کمی کے باعث 17 مریض دم توڑ گئے

غزہ میں طبی ذرائع نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں 17 مریضوں کی موت کا اعلان کیا،جس کی وجہ ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے آکسیجن مشینوں نے کام کرنا چھوڑنا بتایا جاتا ہے۔

نقل مکانی کرنےوالے فلسطینیوں کو راہ داریوں میں قتل کیے جانے کا انکشاف

یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے غزہ شہر اور اس کے شمال سے غزہ کی پٹی کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں نقل مکانی کے دوران اسرائیلی قابض افواج کے ذریعہ درجنوں فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کیے جانے کی لرزہ خیز تفصیلات سامنے آئی ہین۔

اسرائیلی قابض فوج کے غزہ کی پٹی میں کئی ہسپتالوں پر تباہ کن حملے

غزہ کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے جمعہ کے روز کم از کم تین ہسپتالوں پر یا اس کے قریب فضائی حملے کیے جس سے صحت کا نظام مزید خطرے سے دوچار ہو گیا جس کو ہزاروں ہلاکتوں اور فلسطینی علاقے میں حماس-اسرائیل جنگ سے بے گھر ہونے والے افراد کی بہت بڑی تعداد کا سامنا ہے۔

غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 10328 ہوگئی،26 ہزار زخمی

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے 31 دنوں کے دوران کم از کم 10328 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ ان میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 4237 ہے۔ یہ اعدادو شمار فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز جاری کئے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی بربریت ہر گھنٹے میں 15 شہید اور ہر منٹ ایک زخمی

فلسطین کے محکمہ اطلاعات کے دفتر کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار میں غزہ کی پٹی پر 31 دنوں سے جاری صیہونی جارحیت کے ہولناک اور چونکا دینے والے نتائج سامنے آئے ہیں۔

اردن کا غزہ میں فیلڈ ہسپتال کو پیراشوٹ کے ذریعے امداد پہنچانے کا اعلان

اردن کی حکومت نے اعلان کیا کہ اس کے فوجی طیارے نے کل نصف شب کے بعد غزہ کی پٹی میں اردن کے فیلڈ ہسپتال میں فوری طبی امداد بھیجی ہے۔

قابض فوج نےغزہ پر 24 دنوں میں 18 ہزار ٹن بارودی مواد گرا دیا

فلسطینی سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ پر 18 ہزار ٹن بارودی مواد سے بمباری کی، جو ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹمی بم سے ڈیڑھ گنا زیادہ ہے۔

غزہ پر جارحیت کا 24واں دن، فلسطینیوں کی نسل کشی جاری

صیہونی قابض فوج کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ جارحیت جاری رکھتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کا خونی ہولوکاسٹ چوبیسویں دن میں جاری رکھا ہوا ہے۔