پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی دہشت گردی

اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے: کویتی وزیر خارجہ

کویتی وزیر خارجہ الشیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح نےزوردے کر کہا ہے کہ غزہ میں گذشتہ دنوں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتقام، اجتماعی سزا اور جنگی جرائم کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسے جنگی

غزہ میں قتل عام کا 23 واں دن، شدید بمباری، مزید درجنوں شہید

صیہونی قابض فوج نے وحشیانہ جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے درجنوں مقامات پر بمباری کی ہے۔ تازہ بمباری میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین بتائے جاتے ہیں۔

مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں آج اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

سفارتی حل نہ نکلا تو اسرائیل کو فوجی طاقت سے روکنا ہوگا: مخریز مہاتیر

ملائیشیا کی پیجوانگ پارٹی کے رہنما مخریز مہاتیر محمد نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ "اسرائیل غزہ پر اپنی جنگ میں بین الاقوامی قوانین اور عالمی رائے عامہ کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔"

غزہ میں ہولوکاسٹ جاری، شہداء کی تعداد سات ہزار سات سو سے تجاوز کرگئی

غزہ میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر کے بعد اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7703 ہوگئی ہے، جن میں 3595 بچے اور 1863 خواتین شامل ہیں اور 19000 سے زائد زخمی ہیں۔

سرکاری میڈیا: غزہ میں 50 فیصد مکانات اسرائیلی بمباری سے متاثر

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ صہیونی غاصب ریاست نے جان بوجھ کر غزہ کی پٹی میں رہائشی عمارتوں، عوامی سہولیات اور خدمات کی سہولیات کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن،900 فلسطینی شہید،1200 صہیونی جھم رسید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 900 فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہداء میں260 بچے اور 230خواتین شامل ہیں۔

فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کا تشدد ناقابل قبول ہے: صدر

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام اور حقوق پر غاصبانہ قبضہ اور ظلم و ستم کی مذمت کئے بغیر امن کی جانب پیش رفت ممکن نہیں ہے۔

مغربی شام میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق

مغربی شام کے علاقے طرطوس کے کئی مقامات پر کل بدھ کی شام اسرائیلی طیاروں کے فضائی حملے میں دو فوجی شہید ہو گئے۔

بیس سال قبل اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی دم توڑ گیا

20 سال قبل الاقصی انتفاضہ کے دوران اسرائیلی قابض فوج کی گولیوں سے زخمی ہونے کے نتیجے میں رام اللہ سے تعلق رکھنے والا ایک فلسطینی گذشتہ رات دم توڑ گیا۔