
غزہ کے الشفاء ہسپتال میں 200 افراد کو شہید اور 1000کو گرفتار کیاگیا
جمعہ-29-مارچ-2024
فلسطینی سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج الشفاء میڈیکل کمپلیکس اور اس کے اندر اور اس کے آس پاس موجود لوگوں کے خلاف اپنا جرم جاری رکھے ہوئے ہے۔ قابض فوجیوں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ کمپلیکس کے اندر سے انہوں نے 200 سے زائد بے گھر شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جب کہ ایک ہزار افرادکو جبری طورپر اغواء کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔