جمعه 02/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

رفح میں11 لاکھ فلسطینی شہری موجود ہیں: سرکاری اعدادو شمار

فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ 22 اپریل تک رفح گورنری میں مقیم شہریوں کی تعداد کا تخمینہ 1.1 ملین افراد ہے، جو 63.1 مربع کلومیٹر کے رقبے میں رہتے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی قتل عام میں مزید 79 فلسطینی شہید ،86 زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں کا 6مقامات پر قتل عام کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

جنگ اور امن کا ہر پیغام ’طوفان الاقصیٰ‘ کے قلب سے دیا جائے گا

طوفان الاقصیٰ کے 200 دن کی تکمیل پر القسام بریگیڈز کے ترجمان نقاب پوش ابو عبیدہ نے مزاحمت میں امید، فخر اطمینان کے بارے میں بات کی‘۔

اقوام متحدہ کا غزہ کے ہسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے منگل کو کہا ہے کہ وہ "غزہ کی پٹی میں ناصر اور الشفا میڈیکل کمپلیکس کی تباہی سے خوفزدہ ہیں۔ وہاں اجتماعی قبروں کی موجودگی کی اطلاعات پرانہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ وہ ان اجتماعی قبروں کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں‘‘۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں دو خواتین شہید، 6 افراد زخمی

منگل کو لبنان کے جنوب میں حنین قصبے میں ایک گھر پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کے نتیجے میں دو لبنانی خواتین شہید اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

غزہ: ناصر ہسپتال میں اجتماعی قبروں سے مزید 35 شہداء کی لاشیں برآمد

کل منگل کومسلسل پانچویں روز خان یونس کے ناصر میڈیکل ہسپتال میں "اسرائیلی" کے قابض فوج کی طرف سے قائم کی گئی اجتماعی قبر سے شہداء کی لاشیں نکالنے کی کارروائیاں جاری رہیں۔ گذشتہ روز اجتماعی قبر سے مزید 35 شہداء کی لاشیں نکالی گئیں۔ اس طرح گذشتہ پانچ دنوں کے دوران برآمد ہونے والی لاشوں کی کل تعداد 310 ہو گئی ہے۔

فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ برابر کا مجرم ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے غزہ جنگ کے حوالے سے متنازع بیانات اور حماس کو معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غزہ میں قتل عام کے 200 دن مکمل، شہداء کی تعداد34183 ہوگئی

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 مزید اجتماعی قتل عام کیے ہیں جن میں 32 شہید اور 59 زخمی ہیں جنہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے 200 دن،انسانی تاریخ کا بدترین قتل عام

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر 200 دن کی وحشیانہ اسرائیلی جنگ کے بعد جنگ کے نتائج اس کی شدت اور فلسطینی شہریوں کو براہ راست اور جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے لحاظ سے بھیانک دکھائی دے رہے ہیں۔

غزہ: ناصر ہسپتال سے مزید 73 لاشیں برآمد، نئی اجتماعی قبردریافت

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نےبتایا ہے کہ عملے نے چار دن کی تلاش کے دوران خان یونس کے ناصر میڈیکل ہسپتال میں قائم ہونے والی اجتماعی قبر سے اب تک283 شہداء کی لاشیں نکالیں۔ گذشتہ روز مزید 73 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی برآمد کیے گئے ہیں۔