جمعه 02/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ پراسرائیلی جارحیت،مزید 32 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 شہری شہید اور 69 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

غزہ میں 37 ملین ٹن ملبہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے: اقوام متحدہ

اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے سبب ہونے والی بدترین تباہی کے بارے میں اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا یے کہ 'غزہ سے ملبہ اٹھانے میں 14 سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے جمعہ کے روز کہی گئی ہے۔ کیونکہ پورے غزہ میں ہر طرف ملبے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔‘

حماس، اسلامی جہاد،پاپولرفرنٹ کا اہم اجلاس، جارحٰت روکنے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے ہفتے کے روز کہا کہ حماس اور اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ کے رہ نماؤں نے ایک اجلاس کے دوران اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے سنجیدہ معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ناصر ہسپتال میں 20 سے زائد فلسطینیوں کو زندہ دفن کیا گیا:یو این

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے جمعہ کو اعلان کیا کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس سے برآمد ہونے والی 392 لاشوں میں سے صرف 165 لاشوں کی شناخت ہو سکی ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اب تک سامنے آنے والی لاشوں سے پتا چلا ہے کہ ان میں سے 20 کو اسرائیلی فوج نے زندہ حالت میں منوں مٹی کے نیچے دفن کردیا تھا۔

جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے والےاسرائیلی جرائم بے نقاب کریں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے اٹھارہ ممالک کے دستخطوں پر مشتمل بیان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ اس پر غزہ میں جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے والےممالک سات اکتوبر کے بعد فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم پر پردہ ڈال رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں گرمی کی غیر معمولی لہر،دو بچے شہید

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے جمعہ کے روز انکشاف کیا کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ دنوں گرمی کی لہر کے باعث کم از کم دو بچوں کی موت کی اطلاعات ہیں۔ .

’نیتن یاہو حکومت کے قتل عام کے خلاف مظاہرے یہود دشمنی نہیں‘

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے قابض ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس دعوے پر کڑی تنقید کی کہ امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہرے "یہود مخالف" ہیں۔

حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر گھات لگا کرحملہ، متعدد گاڑیاں تباہ

لبنانی حزب اللہ نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سرحد پرواقع کفر شوبا پہاڑیوں میں رویسات العلم کے مقام پر ایک اسرائیلی فوجی قافلے کو گھات لگا کرحملے کا نشناہ بنایا۔

شہید ڈاکٹر رفعت العرعیر کی بیٹی بچوں ، شوہرسمیت اپنے والد سے جا ملیں

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی غاصب فوج کےہاتھوں ایک تازہ قتل عام میں مرکزاطلاعات فلسطین کے انگریزی سیکشن کے سابق انچارج شہید ڈاکٹر رفعت العرعیر کی بیٹی شیماء العرعیر اپنے دو بچوں اور شوہر سمیت ہوگئی ہیں۔

غزہ: ناصر ہسپتال میں 3 اجتماعی قبروں سے مزید 58 نئی لاشیں برآمد

جمعرات کے روزغزہ میں سول ڈیفنس سروس نے خان یونس شہرکے ناصر ہسپتال میں دریافت ہونے والی 3 اجتماعی قبروں سے مزید 58 نئی لاشیں برآمد کرنے کا اعلان کیا، جس سے 7 اپریل کو قابض فوج کے انخلاء کے بعد مجموعی تعداد 392 ہو گئی۔