شنبه 03/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ میں اسرائیلی بربریت، 15 بچے شہید ہوچکے:ہلال احمر

ہلال احمر سوسائٹی نے جمعرات کو جاری ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک پندرہ ہزار سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔ایسوسی ایشن نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ سات ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں 15103 بچے شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد زیتون اور صبرہ میں سیکروں لاشیں برآمد

غزہ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بدھ کے روز کہا کہ عملہ غاصب قابض افواج کی محدود پسپائی کے بعد وسطی غزہ کی پٹی کے الزیتون اور الصبرہ محلوں کے متعدد علاقوں سے درجنوں شہداء کو بازیاب کرانے میں کامیاب رہا۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں صحافی حائل النجارخاندان سمیت شہید

کل بدھ کی شام قابض اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں البلد روڈ پر واقع مکان پر بمباری کے نتیجے میں صحافی حائل النجار اپنے خاندان کے متعدد افراد سمیت شہید ہوگئے۔

اسرائیلی عقوبت خانوں میں فلسطینی قیدیوں پر لرزہ خیز مظالم پر رپورٹ

اسلامی تحریک مزاحمت' حماس کے شعبہ شہداء، زخمیوں اور قیدیوں کے امور کی طرف سے قابض ریاست کے زندانوں میں فلسطینی قیدیوں اور اسیران کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

غزہ میں ڈیڑھ لاکھ حاملہ خواتین کو صحت کے سنگین خطرات کا سامنا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی'اونروا' نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں 150000 سے زیادہ حاملہ خواتین کو خوفناک صحت کی صورتحال اور خطرات کا سامنا ہے، خاص طور پر سرحدی شہر رفح سے نئے اخراج سے ان خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

: حدیدہ ہوائی اڈے پر امریکہ اور برطانیہ کے چار فضائی حملے:انصاراللہ

منگل کی شام یمنی انصار اللہ تنظیم نے مغربی یمن میں اس کے زیرکنٹرول حُدیدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر برطانیہ اور امریکہ کے چار حملوں کا اعتراف کیا ہے۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت جاری، مزید 8 قتل عام میں 82 شہید

فلسطینی وزارت صحت نے نے اعلان کیا کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے، جن میں 82 شہری شہید اور 234 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

لازارینی: غزہ میں امدادی کارکنوں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی 'یو این آر ڈبلیو اے' کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں امدادی کارکنوں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، جب کہ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں اقوام متحدہ کے کارکن کی موت ہوئی ہے اور دوسرا زخمی ہے تو میں بہت افسردہ اور مایوس ہوا ہوں۔

رفح میں اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نےغزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں تنظیم سے تعلق رکھنے والی گاڑی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس واقعے میں اقوام متحدہ کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جب کہ غزہ میں میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو جان بوجھ کو نشانہ بنایا۔

امریکی سینیٹرکا غزہ میں ایٹمی حملے کا مطالبہ اخلاقی دیوالیہ پن:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے چونکا دینے والے بیانات جن میں اس نے غزہ پر فسطائی قابض اسرائیلی ریاست کو جوہری بم سے حملہ کرنے کی تجویز دی تھیک امریکی قیادت کے اخلاقی دیوالیہ پن کی گہرائی کا ثبوت ہے۔